مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سینئر صحافی،تجزیہ کاراورپروگرام کیپٹل ٹاک کےمیزبان حامد میر نےشہبازشریف کوملک سےباہرنہ جانےدینےکےپیچھےچھپےحکومتی خدشات پرکسی قدرروشنی ڈالی ہے۔
جیوکےپروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں بات کرتےہوئےحامدمیرکاکہناتھاکہ حکومت جانتی ہےشہباز شریف باہر گئے تو واپسی پربہت کچھ اپنےساتھ لیکرآئیں گے،اسی لئے حکومت ان کےباہرجانےمیں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ حکومت نے مفاہمت اور گرینڈ ڈائیلاگ کے حامیوں کو گرفتار کیا ہوا ہے۔ شہباز شریف چونکہ مزاحمت کی بجائےمفاہمت چاہتے ہیں اسی لئے یہ عمران خان کیلئے زیادہ خطرناک ہیں، حکومت کو خدشہ ہے کہ شہباز شریف باہرچلےگئےتوکہیں نواز شریف کو مفاہمت پر نہ منالیں۔ حکومت نےمایوسی کےعالم میں حدیبیہ پیپرملز کیس کھولنےکا فیصلہ کیا ہے۔
اسی پروگرام میں بات کرتےہوئےماہرقانون رشید اے رضوی نے کہا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس مردہ گھوڑا ہے جتنے بھی چابک لگائیں کھڑا نہیں ہوسکے گا۔ ہائیکورٹ کے بعد سپریم کورٹ سے بھی اس پر فیصلہ آچکا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کو تین سال سے زیادہ ہوچکے ہیں۔