ویب ڈیسک ۔۔ ممبئی نارکوٹکس کنٹرول بیورونے منشیات کیس میں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کوکلین چٹ دے دی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق این سی بی نے منشیات برآمدگی کیس میں اپنی چارج شیٹ عدالت میں پیش کردی ہے۔ اس کیس میں اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گزشتہ سال گرفتار کیا گیا تھا۔
این سی بی کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا جس میں این سی بی نے 14 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے، تاہم اس میں آریان خان کا نام شامل نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ این سی بی کی جانب سے پیش کردہ چارج شیٹ میں لکھا ہے کہ اداکار شاہ رُخ خان کے بیٹے آریان خان اور موہک جیسوال کے علاوہ تمام ملزمان کے قبصے سےمنشیات برآمد ہوئی۔