Home / معروف ڈچ فٹبالرنےاسلام قبول کرلیا

معروف ڈچ فٹبالرنےاسلام قبول کرلیا

Netherlands footballer embrace Islam

ویب ڈیسک ۔۔ نیدرلینڈ کے سابق فٹبالر اور چار بار یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ کے فاتح کلیرنس سیڈورف نے اسلام قبول کر لیا ہے اور اپنی اہلیہ کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے انہیں اسلام سمجھنےمیں مدددی۔

، آجاکس ، اےسی میلان اوررئیل میڈرڈسمیت تین ممتاز کلبوں کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کے لیے87 گیمزکھیلنےوالےسیڈررف پیشہ ورانہ کھیل سے ریٹائر ہونے کے بعد بطور منیجر بھی کام کرچکےہیں۔

انہوں نےاپنےانسٹاگرام اکاونٹ پراپنی اہلیہ صوفیہ کےساتھ اپنی تصویرلگاکران کاشکریہ اداکیاہے۔

انہوں نے اپنی اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھاہے کہ میں دنیا بھر کے تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ شامل ہونے پر بہت خوش ہوں،اس کےعلاوہ میں خاص طور پراپنی پیاری اہلیہ صوفیہ کاشکریہ جس نے مجھے اسلام کے معنی مزید گہرائی سے سکھائے ہیں۔

اگرچہ سیڈورف اپنا نام تبدیل نہیں کریں گےکیونکہ وہ اپنے والدین کی طرف سے دیا گیا نام لیکرآگےچلناچاہتےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Can't correct things in cricket overnight: PCB chairman

کسی کی خواہش پرگلےنہیں کاٹ سکتا: محسن نقوی

ویب ڈیسک ۔۔ لوگ چاہتےہیں 4,5کےگلےکاٹ دوں لیکن ایسےنہیں ہوتا۔ پہلےبیک اپ بن جائے،اس کےبعدسرجری …