Home / ٹی ٹی ایس ٹیکس سسٹم میں شفافیت

ٹی ٹی ایس ٹیکس سسٹم میں شفافیت

Big Stores Pay For Faulty National Sales Tax Return Portal

ویب ڈیسک ۔۔ ایف بی آر کے پروجیکٹ ڈائریکٹرٹریک اینڈٹریس سسٹم (ٹی ٹی ایس) طارق حسین شیخ نے کھادکےشعبے میں ٹی ٹی ایس کےنفاذ کے حوالے سے منعقدہ ایک سمپوزیم میں کہاکہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم (ٹی ٹی ایس) ٹیکس وصولیوں کےنظام میں شفافیت لانےمیں مددکرےگا۔

انہوں نےکہاکہ شوگر سیکٹر میں ٹی ٹی ایس کے پیشگی نفاذ کے نتیجے میں، زیادہ تر کمپنیاں اس سال پہلے ہی پچھلے سال کے مقابلے میں چار گنا زیادہ ٹیکس جمع کر چکی ہیں۔ طارق حسین شیخ نے یقین دلایا کہ یہ پروگرام مینوفیکچررز کے تعاون سے ترقی کرتا رہے گا اور اس طرح پاکستان کے ٹیکس ریونیو میں اضافہ ہوتاجائےگا۔

ایک منفرد انداز میں، ٹی ٹی ایس ریئل ٹائم پروڈکشن مانیٹرنگ، ٹیکس سٹیمپ لگوانے، اور ڈیٹا ایکسچینج کو ایف بی آر کے نیٹ ورک کے ساتھ مربوط کرتا ہے، جس کے نتیجے میں شفاف ٹیکسیشن، ڈیجیٹل ریکارڈ رکھنے، سپلائی چین میں سامان کی ٹریکنگ میں مددملتی ہےاوراس طرح مینوفیکچررزاورصارفین کیلئےکاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنایا جاتا ہے۔

پاکستان میں اس نظام کےکامیاب نفاذ کامقصداس بات کو یقینی بناناہےکہ ٹیکس کےبغیرکوئی پیداوارنہیں۔

ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پاکستان میں یکم جولائی 2021 سے تمباکو، سیمنٹ، شوگراورفرٹیلائزرسیکٹرز میں متعارف کرایا گیاجس کا مقصد ٹیکس ریونیو میں اضافہ، جعلسازی کو کم کرنا اور غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ کو روکنا ہے۔ ملک بھر میں، پیداوار کے حجم کی الیکٹرانک نگرانی کا نظام اور پیداوار کےمرحلےپرمختلف مصنوعات پر5 بلین سے زیادہ ٹیکس سٹیمپ لگاناہے۔ یہ نظام پوری سپلائی چین میں سامان کو ٹریک کرنے کے قابل بنائے گا۔

یہ بھی چیک کریں

tax collection from mobile phone users

موبائل فون صارفین سے338ارب ایڈوانس ٹیکس کاانکشاف

ویب ڈیسک ۔۔ ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت ہونےوالےقومی اسمبلی اجلاس میں …