Home / سعودی عرب آنےوالوں کیلئےنئی کوروناپابندیاں نافذ

سعودی عرب آنےوالوں کیلئےنئی کوروناپابندیاں نافذ

Saudi Arab New Covid-19 rules implemented

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی عرب میں بدھ کوکوروناٹیسٹنگ کانیاطریقہ کارنافذ کیاگیاہے۔نئےطریقہ کارکےتحت سعودی عرب پہنچنےوالےمسافروں کوتیزرفتاراینٹیجن ٹیسٹ کراناپڑےگا۔

منظورشدہ پی سی آریاریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ سےقطع نظرشہریوں اورغیرملکی شہریوں کےپاس منفی کوروناسرٹیفکیٹ ہوناچاہیے،جس کا نمونہ سعودی عرب روانگی کی تاریخ کے48 گھنٹوں کےاندرلیاجائےگا۔

آٹھ سال سے کم عمربچے ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہیں۔ بچوں کے لیے جانچ کے طریقہ کار سے متعلق انکےاصل ممالک کے ضوابط کو مدنظررکھاجاناچاہیے۔

جن شہریوں کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے لیکن انہیں مملکت کی طرف سے منظور شدہ ویکسین کی خوراک کی پوری مقدارلگ چکی ہےانہیں دوبارہ جانچ کروائےبغیر اپنے مثبت ٹیسٹ کی تاریخ سے7 دن بعد داخل ہونے کی اجازت ہے۔

یہ بھی چیک کریں

kolkata lady doctor killer

کولکتہ: لیڈی ڈاکٹرقتل کےملزم سےمتعلق سنسنی خیزانکشافات

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی شہرکولکتہ میں 31 سالہ لیڈی ڈاکٹر کو جنسی زیادتی کے بعدانتہائی …