ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست اورسابق معاون خصوصی زلفی بخاری سابق مشیراحتساب شہزاداکبرپربرس پڑے۔ کہاشہزاداکبرکےساتھ ساتھ ان کام کی اچھی رپورٹیں وزیراعظم کودینےوالوں کی بھی چھٹی کردینی چاہیے۔
میڈیا سےبات کرتےہوئےزلفی بخاری نے سابق مشیرداخلہ اور احتساب شہزاد اکبرکےکام کی تعریفیں کرنےاوران کےحوالےسےوزیراعظم کوسب اچھاکی رپورٹ دینےوالوں کےاحتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صرف شہزاد اکبر کو احتساب کی ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرانا درست نہیں ہوگا،جنہوں نےشہزاداکبرکوبڑھاچڑھاکرپیش کیاان کابھی احتساب ہوناچاہیے۔
انہوں نےتسلیم کیاکہ وزیراعظم نے احتساب میں ناکامی پر شہزاد اکبر کوفارغ کیا۔ شہزاد اکبر کی احتساب میں ناکامی کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ شائد انہیں خود سسٹم کی سمجھ نہیں تھی، ان کی ٹیم اچھی نہیں تھی یا پھر وہ اچھے قانون دان ہی نہیں،ہم لوٹی دولت واپس نہیں لاسکے۔ شہزاداکبراپنےکام کوصحیح طورپرسرانجام دینےمیں ناکام رہے۔
زلفی بخاری نےتوقع ظاہرکی کہ ایسٹ ریکوری کے نئے سربراہ احتساب کے عمل کو یقینی بنائیں گے۔