Home / آسٹریلیاکادورہ پاکستان یادگارہوگا:ڈنک ، فالکنر

آسٹریلیاکادورہ پاکستان یادگارہوگا:ڈنک ، فالکنر

Australian Cricket Team will enjoy Pakistan tour, Faulkner, Dunk

ویب ڈیسک کےذریعے — سابق آسٹریلوی کرکٹرزبین ڈنک اور جیمز فالکنرنےاس یقین کااظہارکیاہےکہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم اپنےدورہ پاکستان کےدوران مخالف ٹیم کی صلاحیت،ماحول اورشائقین کےجوش وجذبےکودیکھ کربہت لطف اندوزہوگی۔

بین ڈنک کےمطابق میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میری ان چند لڑکوں سے بات ہوئی ہےجوٹیم کےساتھ پاکستان آرہےہیں ۔ یقیناًوہ جوکچھ خودیہاں آکرمحسوس کرسکتےہیں ایساگھرپررہتےہوئےنہیں ہوسکتا۔ یہ ضروری ہے کہ کرکٹ پاکستان میں واپس آئےاورآپ گھرپربھی ایسےہی کھیلیں جیسےباہرکھیلتےہیں۔

سابق آسٹریلوی کرکٹربین ڈنک جواس وقت پاکستان سپرلیگ سیزن سیون میں لاہورقلندرزکاحصہ ہیں ، نےپی سی بی ڈیجیٹل کوبتایاکہ آسٹریلوی ٹیم کادورہ پاکستان بہت اہمیت کاحامل ہے۔ آسٹریلین کھلاڑی پاکستانی عوام کاجوش و جذبہ اورکرکٹ کیلئےان کی محبت دیکھ کریقیناًبہت خوش ہونگے۔

فالکنر، جنہوں نے آسٹریلیا کے لیے ایک ٹیسٹ، 69 ون ڈے اور 24 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں اور فی الحال ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2022 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں، ڈنک کی تائیدکرتےہوئےکہامیں آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف ان ایکشن دیکھنےکیلئےبےتاب ہوں۔

فالکنرکےمطابق آسٹریلیا کو پاکستان آئے کافی عرصہ ہو گیا ہے۔ شایدآخری دورہ اسی سال تھا جب میں 17 سال کی عمر میں انڈر 19 کے دورے پر آیا تھا۔ میرے خیال میں کرکٹ کا پاکستان میں واپس آنا ضروری ہے، اسی لیے میں بھی یہاں ہوں۔ میں نے پوری دنیا کا سفر کیا ہے، اس لیے میرے لیے یہاں نہ آنےکی کوئی وجہ نہیں ہے۔

آسٹریلیا پاکستان میں 4 مارچ سے 5 اپریل تک 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اورایک ٹی ٹوئنٹی کھیلےگا۔

یہ بھی چیک کریں

Champions Trophy 2025 fusion hybrid model

چیمپئنزٹرافی : پاکستان کی تمام شرائط منظور

چیمپئنز ٹرافی 2025: ہائبرڈ ماڈل پر اصولی معاہدہ، پاکستان کی تجاویز منظور ویب ڈیسک ۔۔ …