Home / فرانس میں اسلام کوبدلنےکی حکومتی کوشش ۔۔

فرانس میں اسلام کوبدلنےکی حکومتی کوشش ۔۔

New Islamic Body in France

ویب ڈیسک ۔۔ فرانسیسی حکومت نےملک میں اسلام کو نئی شکل دینے اوراسے انتہا پسندی سےدوررکھنےکی کوششوں کو آگے بڑھاتے ہوئےمغربی یورپ کی سب سے بڑی مسلم کمیونٹی کی رہنمائی کے لیے پادریوں،عام آدمیوں اورخواتین پر مشتمل ایک نیا ادارہ متعارف کرایا ہے۔

گزشتہ برسوں میں شام میں جہادیوں کاساتھ دینےوالے سیکڑوں فرانسیسی شہریوں اوراب افریقہ میں شدت پسندوں سے ہزاروں فرانسیسی فوجیوں کی لڑائی کےباوجودکچھ لوگ بنیاد پرستی کےبطورخطرہ سامنےآنےکی بات سےاتفاق نہیں کرتے۔دوسری جانب کچھ ناقدین کےخیال میں اس قسم کےاقدامات اپریل کے صدارتی انتخابات سے قبل دائیں بازو کےووٹرزکو صدر ایمانوئل میکرون کی سنٹرسٹ پارٹی کی طرف راغب کرنے کی ایک سیاسی چال ہیں اورکچھ نہیں۔

فرانس میں فورم آف اسلام کے نام سے نئی باڈی وزارت داخلہ کی جانب سےمتعارف کرائی جا رہی ہے۔ حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ ملک اوراس کے 50 لاکھ مسلمانوں کو محفوظ اورغیر ملکی اثر و رسوخ سے پاک رکھنےمیں مددگارثابت ہوگی اوراس بات کویقینی بنائےگی فرانس میں رہنےوالےمسلمان اپنےدین پرملکی سیکولرازم کےاصولوں کےمطابق عمل پیراہوں۔

اس کے ناقدین، جن میں بہت سے مسلمان بھی شامل ہیں جو مذہب کو اپنی فرانسیسی شناخت کا حصہ سمجھتے ہیں، کہتے ہیں کہ حکومت کا تازہ اقدام ایک ادارہ جاتی جانبدارعمل ہے جو پوری کمیونٹی کو چند لوگوں کے پرتشدد حملوں کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔

نئی باڈی میں ائمہ، سول سوسائٹی کی بااثر شخصیات، ممتاز دانشور اورکاروباری رہنما شامل ہوں گے۔ فرانسیسی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، اس کے تمام اراکین حکومت کی طرف سے منتخب کیے گئے ہیں، اور خواتین اس کے اراکین کا کم از کم ایک چوتھائی حصہ ہوں گی۔

نیااسلامی ادارہ فرانسیسی کونسل آف مسلم فیتھ کی جگہ لےگاجو 2003 میں سابق صدرنکولس سرکوزی اوراس وقت کے وزیر داخلہ نے قائم کیا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

Settlement services in Canada for new comers

کینیڈامیں نئےآنےوالوں کیلئےضروری سرکاری سروسز

ویب ڈیسک — کینیڈاآنے والے نئے افراد گورنمنٹ فنڈڈ سیٹلمینٹ سروسزحاصل کر سکتےہیں۔ یہ سروسزانہیں …