ویب ڈیسک ۔۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو آوٹ کلاس کردیا۔۔ایونٹ میں ناقابل شکست ملتان نےپشاور
کو ستاون رنزسےہرادیا۔
پشاور زلمی کی دعوت پر ملتان نے پہلے بیٹنگ کرتےہوئے222 رنز بنا کر پہاڑ کھڑا کر دیا۔ محمد رضوان نے 53 گیندوں پر 82 رنز کی اننگز کھیلی۔ ٹم ڈیوڈ نے پشاور کے باولرز کے چھکے چھڑاتےہوئے19 گیندوں پر 51 رنز کا اضافہ کیا۔۔انہوں نےچھ چھکے لگائے۔ خوش دل شاہ نے آخری اوور میں وہاب ریاض کو تین چھکے لگا کر اپنی ٹیم کا ٹوٹل 222 تک پہنچا دیا۔
ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی بیٹنگ لائن تاش کےپتوں کامحل ثابت ہوئی ۔کامران اکمل 10 اور شعیب ملک 11 رنز کا اضافہ کر سکے۔ حضرت اللہ زازائی نے 43 رنز بنا کر کچھ مزاحمت دکھائی۔۔حیدر علی 24 سے آگے نا بڑھ سکے۔
بین کٹنگ نے 52 ناٹ آوٹ رنز بنائے۔پشاور کی ٹیم مقررہ اوورز میں 165 رنز ہی بنا سکی۔
ملتان نے 57 رنز سے میچ جیت کر ایونٹ میں مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کر لی۔۔ اس میچ میں ملتان سلطانزکی جانب سےشاہ نوازدھانی اورعمران طاہرنےتین،تین وکٹیں حاصل کیں۔
لاہورقلندرزبمقابلہ اسلام آبادیونائیٹڈ
پاکستان سپرلیگ میں ہفتےکوہونےوالےپہلےمیچ میں لاہورقلندرز نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائٹیڈ کو شکست دیدی۔ ایک سو پچھتر رنز کے تعاقب میں اسلام آباد ٹیم 166 رنزبنا سکی۔زمان خان کو میچ کےبہترین کھلاڑی کاایوارڈ دیاگیا۔
اسلام آباد کی طرف سے شاداب خان اور وقاص مقصود نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں