Home / کوروناپابندیاں: امریکاآنےوالوں کوچھوٹ دی جائے

کوروناپابندیاں: امریکاآنےوالوں کوچھوٹ دی جائے

Airlines letter to White House to lift corona restrictions

ویب ڈیسک ۔۔ بڑی ایئرلائنز، کاروباری اور ٹریول گروپس نےوائٹ ہاؤس پرزور دیاہےکہ وہ امریکاآنےوالےان مسافروں پرجنہوں نےویکسین لگوائی ہوئی ہےروانگی سےپہلےکووِڈ 19 کی جانچ کیلئےعائدشرائط و ضوابط کی ضروریات ک ختم کرے۔

ائرلائنزفورامریکا،یوایس چیمبرآف کامرس،انٹرنیشنل ائرٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن،ایروسپیس انڈسٹریزایسوسی ایشن،یوایس ٹریول ایسوسی ایشن اوردیگرگروپوں نےوائٹ ہاوس میں کوروناوائرس ریسپونس کوآرڈینیٹرجیف زینٹس کواس حوالےسےایک مشترکہ خط لکھاہے۔

بین الاقوامی مسافروں کے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ روانگی سے قبل ٹیسٹنگ بین الاقوامی سطح پر سفر نہ کرنے کے فیصلے میں ایک اہم عنصر ہے۔ لوگ صرف اس بات پرسفرکیلئےتیار نہیں ہیں کہ وہ امریکہ واپس نہیں آسکیں گے۔

دسمبر میں، بائیڈن انتظامیہ نے نئےاورزیادہ سخت قوانین نافذ کیے ہیں جن کے تحت امریکاپہنچنے والے بین الاقوامی ہوائی مسافروں کو سفر کے ایک دن کے اندر منفی کوویڈ 19 ٹیسٹ حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ترکی اوراسرائیلی میں قربتیں بڑھنےلگیں

خط میں کہاگیاہےکہ یہ بالکل واضح ہےکوویڈ پورے امریکہ میں پھیلا ہوا ہے اور آج کے حالات میں ہوائی سفر کے ذریعے اس کی درآمد کو کنٹرول کرنے کی کوششوں سےاس حقیقت کےتبدیل ہونےکاکوئی امکان نہیں ہے۔

خط میں مزید کہاگیاہے کہ اگرکووڈکی نئی اقسام ظاہرہوتی ہیں توپری ڈیپارچرٹیسٹنگ آسانی سے دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے۔

ترکی میں مہنگائی تاریخ کی بلندترین سطح پر

خط کےمطابق ہوابازی کی صنعت کی بحالی میں امریکی حکومت کےاقدامات اہم کرداراداکرسکتےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Sarah Sharif murder case verdict

دس سالہ بچی کاقتل، والداورسوتیلی ماں مجرم

ویب ڈیسک ۔۔ لندن کی ایک عدالت نے 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کے …