ویب ڈیسک ۔۔ ترکی میں اسرائیلی صدرکےممکنہ دورےکےخلاف مظاہرےجاری ہیں لیکن اس سب کےباوجودترک صدررجب طیب اردوان نےاعلان کیاہےکہ اسرائیلی صدرآئزک ہرزوگ روان سال مارچ میں ترکی کادورہ کریں گے۔
میڈیاسےبات کرتےہوئےترک صدرکاکہناتھاکہ وہ اسرائیل سےتعلقات بہتربنانےپرتیارہیں اوراسرائیلی صدرکےدورےکامقصددونوں ملکوں کےدرمیان تعلقات میں حائل کشیدگی کوکم کرناہے۔
یادرہےکہ 2010 میں غزہ کی پٹی پرترک فلوٹیلا پراسرائیلی حملے میں 10 شہریوں کی ہلاکت کے بعد سے ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات میں کشیدگی آگئی تھی۔ تاہم کچھ عرصےسےدونوں ممالک دوطرفہ تعلقات کی بحالی کیلئےکام کر رہے ہیں اورترک صدر وقتاً فوقتاً اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ اوردیگر اسرائیلی رہنماؤں کے ساتھ ٹیلی فون پررابطے میں رہتے ہیں۔
رجب طیب اردوان نے پچھلے ہفتےیہ بھی کہاتھا کہ وہ ترکی کے راستے یورپی گاہکوں کو بحیرہ روم کی گیس بھیجنے کے ایک پرانے منصوبے کوبحال کرنے کے حوالے سے اسرائیل کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اس سے قبل 27 جنوری کو بھی رجب طیب اردوان نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیلی ہم منصب فروری میں ترکی کا دورہ کریں گے،تاہم اب اس دورے میں التوا کی وجہ بیان نہیں کی گئی۔