ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔
پشاورزلمی فرنچائزکی جانب سےٹویٹ کرکےکہاگیاہے کہ : ہم پشاور زلمی کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پرہانیہ عامرکےساتھ اپنی وابستگی جاری رکھنے پرخوش ہیں۔
پشاورزلمی کےمطابق ہانیہ جلدہی بڑےکول اندازمیں پیلےطوفان کی حمایت کرتی دکھائی دیں گی۔
ہانیہ کے ساتھ ساتھ فرحان سعیدکو پی ایس ایل فرنچائزکابرانڈایمبیسیڈرمقررکیاگیاہے۔
ماہرہ خان اورعلی رحمان خان بھی پی ایس ایل کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔ ماہرہ خان گزشتہ چار سال سے زلمی کےساتھ منسلک ہیں۔