Home / گلیڈی ایٹرزنےکراچی کنگزکوہنستےکھیلتےہرادیا

گلیڈی ایٹرزنےکراچی کنگزکوہنستےکھیلتےہرادیا

Quetta Gladiators beat Karachi Kings

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ کے چوتھےمیچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے کراچی کنگز کوہنستےکھِیلتے8وکٹوں سےہرادیا۔ یوں پشاورزلمی سےاپنےپہلےمیچ میں شکست کےبعدکوئٹہ گلیڈی ایٹرزپوائنٹس ٹیبل پراپنااکاونٹ کھولنےمیں کامیاب ہوگئی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری پی ایس ایل سیون کےپہلےمرحلےمیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاورکراچی کنگزکےدرمیان ایونٹ کےچوتھے میچ میں گلیڈی ایٹرزنےٹاس جیت کردانشمندانہ فیصلہ کرتےہوئےکراچی کنگزکو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگزکی بیٹنگ ابتداہی میں گلیڈی ایٹرزکا مقابلہ کرنےمیں مشکلات کاشکارنظرآئی اورکپتان بابراعظم کےعلاوہ کوئی بھی کھلاڑی حریف بولرنسیم شاہ کی تباہ کن بولنگ کاٹک کرمقابلہ نہ کرسکا۔ کراچی کنگزکےکپتان بابر اعظم 32رنزبنا کر نمایاں بلےبازرہے،ان کے علاوہ صرف 4 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے

نسیم شاہ نےیکےبعددیگرےکراچی کنگزکے5اہم بیٹرزکو صرف 20 رنزکےعوض پویلین کی راہ دکھائی۔ یوں گرتےپڑتےکراچی کنگزکی پوری ٹیم 113 کےمجموعی اسکورپرڈھیرہوگئی۔

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سےبیٹنگ کاآغازکرتےہوئےول اسمیڈ اوراحسن علی نے76رنزکی شراکت داری کی۔ول اسمیڈ30 کےانفرادی اسکور پر پویلین روانہ ہوئےتواحسان علی نےسمجھداری سےکھیلتےہوئے57 رنز کی ناقابلِ شکست اننگزکھیلی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے احسان علی 57،ول اسمیڈ 30 اور کپتان سرفرازاحمد 16 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےمطلوبہ ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 16ویں اوور میں پورا کرلیا۔

مین آف دی میچ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نسیم شاہ کو عمدہ بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

میچ کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی حتمی الیون میں کپتان سرفرازاحمد، ول اسمیڈ،احسن علی، بین ڈکیٹ، افتخار احمد،محمد نواز،سہیل تنویر،جیمز فولکنر،عاشر قریشی، محمد حسنین اور نسیم شاہ شامل تھے۔

ٹیم کراچی کنگز

کراچی کنگز کی ٹیم میں کپتان بابر اعظم،شرجیل خان،جو کلارک،محمد نبی،ٹام لمونبے،لوئس گریگوری،عامر یامین،محمد عمران،محمد طحہٰ، عماد وسیم اورمحمدالیاس شامل تھے۔

ٹاس

اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی چیک کریں

Champions Trophy 2025 fusion hybrid model

چیمپئنزٹرافی : پاکستان کی تمام شرائط منظور

چیمپئنز ٹرافی 2025: ہائبرڈ ماڈل پر اصولی معاہدہ، پاکستان کی تجاویز منظور ویب ڈیسک ۔۔ …