Home / پاکستان میں ہنڈااٹلس کےمنافع میں41%کمی

پاکستان میں ہنڈااٹلس کےمنافع میں41%کمی

Honda Atlas Profit falls in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ عجیب کہانی ہےکہ حکومت ملک میں گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کی ریکارڈفروخت کواپنی حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کانتیجہ قراردیتےنہیں تھکتی لیکن دوسری جانب حقیقت یہ ہےکہ کارِیں بنانےوالی معروف کمپنی ہونڈاٹلس کامنافع اکتوبرتادسمبر2021کیلئے40.68فیصد کم ہو کر445.9 ملین روپےہو گیا۔

کمپنی کےمطابق منافع میں کمی ڈسٹری بیوشن،مارکیٹنگ کے اخراجات میں اضافے اور دیگروجوہات کی بناپرہوئی ۔

منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق، کمپنی نے 2020 کی اسی مدت میں 751.8 ملین روپےکا منافع کمایاتھا۔ اکتوبر تا دسمبر2020 میں کمپنی کی فی شیئر آمدنی 5.26 روپے سے کم ہو کر2021کی اسی مدت کےدرمیان 3.12فیصدہوگئی

اکتوبرتدسمبر2020کی سہ ماہی کےدوران کمپنی کی نیٹ فروخت 17.6ارب روپےسےبڑھ کر2021کی اسی مدت کےدوران 29.5روپےہوگئی جوکہ 67.36فیصداضافہ ہے۔

تاہم مجموعی مارجن اس سہ ماہی میں 2.71% تک گر گیا جو پچھلے سال کی اسی سہ ماہی میں 6.52% تھا،عارف حبیب لمیٹڈکےتجزیہ کارارسلان حنیب کےمطابق مارجن میں کمی بنیادی طور پر روپے کی قدر میں کمی، زیادہ مال برداری کے اخراجات، اسٹیل کی اونچی قیمتوں اور صارفین کو قیمت کی منتقلی میں تاخیر سے منسوب ہے۔

زیرجائزہ سہ ماہی میں فرم کی تقسیم اورمارکیٹنگ کے اخراجات دگنے سے زیادہ ہو کر181.3 ملین روپے ہو گئے۔ فرم نے اکتوبر-دسمبر 2020 میں اسی مد کے تحت 89.9 ملین روپے ادا کیے تھے۔

کمپنی نے انتظامی اخراجات میں 20 فیصد اضافے کی اطلاع دی، جو اکتوبر تا دسمبر 2020 میں 206.6 ملین روپے سے بڑھ کر گزشتہ تین مہینوں میں 246.9 ملین روپے تک پہنچ گئے۔

دوسری طرف آٹو کمپنی کی دیگرآمدنی اکتوبر-دسمبر 2020 میں 244 ملین روپے کےمقابلے میں زیر جائزہ سہ ماہی میں 117فیصد بڑھ کر 530.5 ملین روپےہوگئی۔

یہ بھی چیک کریں

tax collection from mobile phone users

موبائل فون صارفین سے338ارب ایڈوانس ٹیکس کاانکشاف

ویب ڈیسک ۔۔ ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت ہونےوالےقومی اسمبلی اجلاس میں …