Home / صدربائیڈن بھی ٹرمپ کےنقش قدم پر

صدربائیڈن بھی ٹرمپ کےنقش قدم پر

President Joe Biden caught insulting a journalist

ویب ڈیسک ۔۔ امریکی صدرجوبائیڈن کی بدزبانی۔ مہنگائی سےمتعلق سوال پوچھنےپربرہم ہوکرصحافی کوگندی گالی دےڈالی۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے اختتام پرفاکس نیوزکےوائٹ ہاوس کیلئےنمائندےپیٹرڈوسی نےصحافیوں سےبات چیت کےدوران امریکی صدرسےسوال پوچھاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کیابہت اچھی چیزہے،کیااس کےآنےوالےکانگرس کےالیکشن پراچھےاثرات مرتب ہونگے؟

اس سوال کاجواب دیتےہوئےجوبائیڈن نے طنزیہ انداز میں کہا کہ نہیں یہ بہت بڑا اثاثہ ہے،اورزیادہ مہنگائی ہوگی اور ساتھ ہی زیرلب صحافی کو احمق ۔۔۔ کابچہ بھی کہہ ڈالا۔

صدرکےسامنےلگےہوئےمائیک چونکہ بہت حساس تھےلہذاانہوں نےانتہائی خاموشی سےدی جانےوالی گالی کی آوازبھی کیمروں تک پہنچادی اوریوں یہ ریکارڈکاحصہ بن گئی۔

کچھ دیربعدجب صدرکوبتایاگیاکہ ان کی دی گئی گالی پوری دنیانےسنی ہےتوانہوں نےفون کرکےمتعلقہ رپورٹرسےمعذرت کی ۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ٹرانسکرپٹ میں بھی امریکی صدر کی گالی موجود ہے۔ صدربائیڈن کےمداحوں نےان کےمنہ سےاتنی گندی گالی سننےکےبعدان ٹرمپ قراردےدیا۔

سعودی عرب کانیاعدالتی نظام

واضح رہےکہ سابق امریکی صدرٹرمپ صحافیوں سےبدتمیزی کرنےکیلئےمشہورتھے۔

یہ بھی چیک کریں

Sarah Sharif murder case verdict

دس سالہ بچی کاقتل، والداورسوتیلی ماں مجرم

ویب ڈیسک ۔۔ لندن کی ایک عدالت نے 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کے …