Home / غیرملکی سرمایہ کاروں کومسقتل پاکستانی رہائش کی پیشکش

غیرملکی سرمایہ کاروں کومسقتل پاکستانی رہائش کی پیشکش

Pakistan launch permanent citizenship scheme

ویب ڈیسک ۔۔ موجودہ مالیاتی مسائل کے پیش نظرپاکستان نے بھاری سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مستقل رہائش کی پیشکش کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےٹویٹ کیا کہ ان کی حکومت نے اپنی نئی قومی سلامتی پالیسی کے مطابق غیر ملکی شہریوں کو مستقل رہائش کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سرکاری حکام کا خیال ہے کہ اس اقدام سے پاکستان کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستانی شہریت دے کر اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد ملے گی۔

اطلاعات کے مطابق حکومت افغان شہریوں کو راغب کرنا چاہتی تھی جو ایران، ترکی اور ملائیشیا میں بھاری سرمایہ کاری کر رہے تھے۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR press conference

پاک فوج کسی سیاسی جماعت کےحق میں یاخلاف نہیں: ترجمان پاک فوج

ویب ڈیسک ۔۔ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری کہتےہیں پاک فوج قومی ادارہ …