ویب ڈیسک ۔۔ مری اورگلیات میں سیاحوں کےداخلےپرپابندی کےبعدلوگوں کی بڑی تعدادوادی کاغان پہنچ گئی ۔ انتظامیہ نےاحتیاطی تدابیرکےطورپروادی میں سیاحوں کےمزیدداخلےپرپابندی لگادی۔
تفصیلات کےمطابق مری اورگلیات میں سیاحوں کےداخلےپرپابندی کےبعدملک کےمختلف شہروں سےآنےوالےسیاحوں نےشمالی علاقوں کارخ کرلیا۔ لوگوں کی بڑی تعدادوادی کاغان پہنچ گئی۔ شوگران میں سیاحوں کارش دیکھ کرانتظامیہ نےوادی کاغان میں سیاحوں کاداخلہ بندکردیا۔
اسسٹنٹ کمشنربالاکوٹ صدام حسین کہتےہیں بالاکوٹ سےآگےکسی بھی سیاح کووادی کاغان میں داخل نہیں ہونےدیاجارہا۔ ان کےمطابق وادی کاغان میں سیاحوں کاداخلہ غیرمعینہ مدت کیلئےبندکیاگیاہے۔
واضح رہےکہ شوگران ، کاغان اورناران میں چارفٹ سےزیادہ برف پڑچکی ہےاوردیہی علاقوں میں بجلی تین دن سےمعطل ہے۔