ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان میں ٹیلی وژن ناظرین کیلئےخوشخبری۔ پیمرانے ملک بھر میں او ٹی ڈی (اووردی ڈاب) رجیم متعارف کرانےکیلئےعملی اقدامات شروع کردئیے۔
اووردی ڈاب رجیم متعارف ہونےسےپاکستانی عوام کونیٹ فلیکس اورایمزون کی طرزپرپلیٹ فارم میسرآئیگا۔ اسکے لائسنس کااجراء پیمرا کریگا جس کیلئے درخواستیں آئندہ سال 2022ء کی پہلی سہ ماہی میں طلب کی جائینگی۔
او ٹی ڈی کے الفاظ سے ملک کے اندر جو پلیٹ فارم میسر ہو گا اس کیلئے پاکستانی کمپنیاں کام کریں گی۔ اس پلیٹ فارم پر غیر ملکی اوور دی ڈاب رجیم کے ذریعے فحش‘ عریاں‘ غیراخلاقی پروگراموں کی بجائے ملک بھر کی نئی کمپنیوں کے پروگرام اہل خانہ کے ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکیں گے۔
اس نئےپلیٹ فارم کےآنےسےپاکستان میں پہلی دفعہ امریکہ اوریورپ میں اپنائی گئی جدیدٹیکنالوجی میسرآئیگی۔