ویب ڈیسک ۔۔ پشتوزبان کی معروف پاکستانی میزبان واداکارہ نجیبہ فیض کہتی ہیں ان کانیاڈرامہ سنگ ماہ ماضی قریب کےڈرامے”سنگ مرمرکادل” کاسیکوئل نہیں بلکہ ایک مختلف ڈرامہ ہے۔
نجیبہ فیض کےمطابق ڈرامےمیں وہ ایک سکھ لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں، جس کی کہانی محبت، عشق اور صبر کے گرد گھومتی ہے۔ اداکارہ کاکہناتھاکہ ڈرامہ انڈسٹری میں ان کی چارسال بعد واپسی ہو رہی ہے۔ سنگ ماہ میں پہلی بارسکھ برادری کی تہذیب و تمدن کو دکھایا گیا ہے۔ لوگوں کو نظر آئے گا کہ سکھ کتنے امن پسند، مثبت اور مضبوط اقدار کے لوگ ہیں۔
گلوکارعاطف اسلم سے متعلق سوال پرنجیبہ نے کہا کہ عاطف نے بہت محنت سے اپنا کردار نبھایا ہے، انہیں اپنے ساتھ ڈرامہ سیٹ پر دیکھ کر بہت اچھا لگا۔
نجیبہ فیض اس سے قبل مومنہ درید پروڈکشن کے ہی بینر تلے بننے والے ڈرامے سنگ مر مر میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔مداحوں نے ان کے کردار گالا لئی کو خوب پسند کیاتھا۔