Home / ایف اےٹی ایف اجلاس : پاکستان کیلئےاچھی خبرنہیں

ایف اےٹی ایف اجلاس : پاکستان کیلئےاچھی خبرنہیں

FATF Paris meeting

ویب ڈیسک ۔۔ عالمی سطح پرمنی لانڈرنگ اوردہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کرنےوالےادارےفنانشل ایکشن ٹاسک فورس یعنی فیٹف کااہم اجلاس 19سے21اکتوبرتک فرانس کےدارلحکومت پیرس میں ہورہاہے۔

فیٹف کے3روزہ اجلاس میں پاکستان کےحوالےسےکچھ اچھی خبریں سامنےنہیں آرہیں کیونکہ کایہ کہناہےکہ پاکستان کوگرےلسٹ سےنکالنےکیلئےتاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ممکنہ طورپراس حوالےسےکوئی فیصلہ ایف اےٹی ایف کے2022میں ہونےوالےاجلاس میں متوقع ہے۔

یوں ممکنہ طورپرپاکستان 2022تک فیٹف کی گرےلسٹ میں رہےگا۔

اسےاتفاق کہئےیاکچھ اورکہ فیٹف کایہ اجلاس ایسےوقت میں ہورہاہےجب افغانستان کی صورتحال غیریقینی ہےاورکچھ ملک اس کاذمہ دارپاکستان کوسمجھتےہوئےپابندیاں جاری رکھنےکےحق میں ہیں۔

یہاں اس حقیقت کاذکرنہ کرنابھی ناانصافی ہوگی کہ پاکستان نےگرےلسٹ سےنکلنےکیلئےنہ صرف موثرقوانین بنائےبلکہ ان پرعمل بھی ہورہاہے۔ اس باعث حکومت پاکستان ایف اےٹی ایف سےبجاطورپراچھی خبرآنےکیلئےپرامیدہے۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR press conference

پاک فوج کسی سیاسی جماعت کےحق میں یاخلاف نہیں: ترجمان پاک فوج

ویب ڈیسک ۔۔ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری کہتےہیں پاک فوج قومی ادارہ …