Home / اپنےٹی وی ٹھیک کرالیں،سکرینوں پرپڑی دھول صاف کرلیں

اپنےٹی وی ٹھیک کرالیں،سکرینوں پرپڑی دھول صاف کرلیں

ICC T20 World Cup 2021 Starting Today

ویب ڈیسک : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کاتاج اپنےسرپرسجانےپاکستانی شاہین لاہورسےاڑان بھرتےہوئےمتحدہ عرب امارات کےصحراوں میں ڈیرہ ڈال چکےہیں۔

جی ہاں ، چھوٹےطرزکی بڑی کرکٹ یعنی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کامیلہ آج سےامارات اورعمان میں شروع ہورہاہے۔ ایونٹ کافائنل 14نومبرکوکھیلاجائےگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 16 ٹیمیں مدمقابل ہونگی جبکہ عالمی کپ کی یہ جنگ دومرحلوں میں لڑی جائےگی۔ پہلے مرحلے کا آغاز آج سے ہو رہا ہے جس میں 8 ٹیمیں آمنےسامنےہیں۔ ان آٹھوں ٹیموں کوگروپ اےاوربی میں چار،چارکےحساب سےبرابرتقسیم کردیاگیاہے۔

گروپ اے میں سری لنکا، آئرلینڈ، نیدرلینڈز اور نمیبیا شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں بنگلادیش، اسکاٹ لینڈ، پاپوانیوگنی اور میزبان عمان شامل ہے، دونوں گروپ سے ٹاپ ٹو ٹیمیں سپر 12 کے لئے کوالیفائی کریں گی۔پہلے راؤنڈ کا افتتاحی میچ عمان اور پاپوانیوگنی کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں بنگلادیش کی ٹیم اسکاٹ لینڈ کا سامنا کرے گی۔

سپر12 کے گروپ 1 اور گروپ 2 میں پہلے سےآزمودہ اورپرانےکھلاڑیوں پرمشتمل 8 ٹیمیں موجود ہیں جس میں گروپ 1میں انگلینڈ،آسٹریلیا،جنوبی افریقہ اورویسٹ انڈیزکی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ 2میں پاکستان کےساتھ بھارت،نیوزی لینڈ اورافغانستان شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےسنسنی خیزسپر12 کے مقابلے 23 اکتوبر سے شروع ہوں گےجس میں پہلامیچ آسٹریلیا اورجنوبی افریقہ کےدرمیان کھیلاجائے گا،دوسراٹاکراویسٹ انڈیزاورانگلینڈ کےدرمیان ہوگا۔

یادرہےکہ ایونٹ کاسب سےکانٹےداراوردلچسپ ترین میچ روایتی حریفوں پاکستان اوربھارت کےدرمیان 24اکتوبر کوکھیلاجائےگاجس کی ٹکٹیں کب کی بک چکی ہیں۔ ہاوس فل ہے،اس لئےجسےٹکٹ نہیں ملی وہ اپنےٹی وی کی سکریںوں پرپڑی مٹی جھاڑلیں۔

یہ بھی چیک کریں

Champions Trophy 2025 fusion hybrid model

چیمپئنزٹرافی : پاکستان کی تمام شرائط منظور

چیمپئنز ٹرافی 2025: ہائبرڈ ماڈل پر اصولی معاہدہ، پاکستان کی تجاویز منظور ویب ڈیسک ۔۔ …