لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ میں ٹینکرڈرائیورزکی شدیدقلت،پٹرول بحران نےملک بھرکوجام کرکےرکھ دیا۔ ملک بھرکےپٹرول اسٹیشنوں پرگاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں۔۔
صورتحال کی نزاکت اورعوام کومشکلات کوسامنےرکھتےہوئےبرٹش حکومت نےعارضی طور پر ویزا ضوابط میں نرمی کرنےکافیصلہ کیاہےتاکہ غیرملکی ڈرائیور برطانیہ میں کام کر سکیں۔
سعودی عرب کا600پاکستانی طلبہ کووظائف دینےکااعلان
اے ایف پی کے مطابق ڈرائیوروں کی اس کمی کی وجہ سے حالیہ دنوں میں پیٹرول سٹیشنوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ صورتحال میں مزیدخرابی اس وقت پیداہوئی جب لوگوں نے حکومت کی اس ہدایت کو نظر اندازکردیاکہ افراتفری میں اضافی فیول نہ خریدیں۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پراپوزیشن جماعتوں کا دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ وبا اور بریگزٹ کے بعد پیدا ہونے والی ڈرائیوروں کی کمی کو پورا کریں۔
ڈرائیوروں کی کمی سےنہ صرف بروقت فیول سپلائی متاثر ہوئی ہے بلکہ خوراک اور دیگر اشیا کی فراہمی پر بھی اثر پڑا ہے۔ وزیراعظم آفس کاموجودہ حالات میں کہناہےکہ اس مسئلےکاعارضی حل تلاش کیاجارہاہے۔