ویب ڈیسک۔۔ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشدندیم نےجیولین تھرو ایونٹ کےفائنل کےلیےکوالیفائی کرکےملک کیلئےتمغہ جیتنےکی امیدروشن کردی۔ ارشدندیم ٹوئٹرٹرینڈ پینل پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔۔
چوبیس سالہ ارشد ندیم اولمپکس کی تاریخ میں پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہیں جنھوں نے اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کیا ہے
ارشد ندیم گروپ بی میں پہلے نمبر پر رہے ۔ انہوں نے پہلی کوشش میں 78 اعشاریہ پانچ میٹر کی تھرو کی،پھر دوسری کوشش میں 85 اعشاریہ ایک چھ میٹر کی تھرو کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔
گروپ اے میں شامل بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا 86 اعشاریہ چھ پانچ میٹرکی تھرو کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے
پنجاب کے شہر میاں چنوں کے قریبی گائوں سےتعلق رکھنےوالےارشد ندیم کےخاندان والےان کی کامیابی پربہت خوش ہیں ۔
ارشد ندیم 2019 میں نیپال کے شہر کٹھمنڈو میں 86 اعشاریہ 29 میٹر فاصلے تک نیزہ پھینک کر ساؤتھ ایشین گیمز کا نیا ریکارڈ قائم کر چکے ہیں ۔ جیولین تھرو کے فائنل مقابلوں کا آغاز سات اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے ہو گا ۔