ویب ڈیسک ۔۔ ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں چھپرپھاڑاضافہ ۔ ایوان نےارکان کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔
عوامی نمائندگان کی تنخواہوں کےنظر ثانی بل پرگورنرکےدستخط کےبعدایک ایم پی اے کی تنخواہ 76ہزار روپےسےبڑھ کر4 لاکھ روپے ہو جائے گی۔
بل کے مطابق وزیر کی تنخواہ ایک لاکھ سے بڑھ کر 9 لاکھ 60 ہزار، اسپیکر کی سوا لاکھ سے بڑھ کرساڑھے 9 لاکھ ہوجائے گی۔ ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ ایک لاکھ 20 ہزار روپے سے بڑھا کر پونے 8 لاکھ ،پارلیمانی سیکرٹری کی 83 ہزار روپے سے بڑھاکر 4 لاکھ 51 ہزار روپے، ایڈوائزر ٹو وزیر اعلیٰ کی تنخواہ ایک لاکھ سے بڑھ کر 6لاکھ 65ہزار روپے ہوجائےگی۔
وزیر اعلیٰ کے اسپیشل اسسٹنٹ کی تنخواہ ایک لاکھ روپے سے بڑھ کر 6لاکھ 65ہزار روپے ہوجائے گی۔
اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے بل پر اعتراض کیاتوسپیکر ملک محمد احمد خان نے جواب دیا کہ یہ بل موجودہ قوانین کے مطابق بالکل درست ہے اور حکومت کا اچھا اقدام ہے۔