Home / ٹرمپ کامسلمانوں سےبڑاوعدہ

ٹرمپ کامسلمانوں سےبڑاوعدہ

Donald Trump promises peace in Middle East

ویب ڈیسک ۔۔ ٹرمپ کوووٹ دیں اورامن واپس لائیں ۔ ری پبلکن صدارتی امیدوارکاامریکی اوردنیابھرکےمسلمانوں کیلئےپیغام ۔۔

مشی گن میں صدارتی مہم کےاختتامی مرحلےمیں سوشل میڈیاپربیان میں کہاان کی مہم کےنتیجےمیں امریکہ میں آبادعرب اوردیگرمسلمان ریکارڈتعدادمیں انہیں ووٹ دینگے ۔ ٹرمپ کےمطابق انہوں نےمسلمانوں اورعربوں سےمشرق وسطیٰ میں امن لانےکاوعدہ کیاہے۔

ٹرمپ نےکہامسلمانوں کوپتاہےکملاہیرس اوران کی جنگجوکابینہ مشرق وسطیٰ پرحملہ کرکےلاکھوں مسلمانوں کاقتل عام کروائیں گے ۔ ان کےاس عمل سےتیسری عالمی جنگ چھڑنےکاخطرہ ہے۔ ٹرمپ کوووٹ دیں ، امن واپس لائیں۔

امریکی ریاست مشی گن میں عرب مسلمانوں کی بڑی تعدادآبادہےاورمشی گن کےشہرڈیئربورن کوامریکہ کاعرب کیپٹل بھی کہاجاتاہے۔ جمعہ کوٹرمپ نےڈیئربورن میں ایک ہلال کیفےکاافتتاح بھی کیا۔
واضح رہےکہ مشی گن کاشماران امریکی ریاستوں میں ہوتاہےجوصدارتی الیکشن میں فیصلہ کن کرداراداکرتی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Sarah Sharif murder case verdict

دس سالہ بچی کاقتل، والداورسوتیلی ماں مجرم

ویب ڈیسک ۔۔ لندن کی ایک عدالت نے 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کے …