Home / انڈونیشیامیں آئی فون پرپابندی

انڈونیشیامیں آئی فون پرپابندی

Indonesia bans iPhone 16

ویب ڈیسک ۔۔ انڈونیشیا میں آئی فون 16 سیریز کی فروخت پرپابندی لگادی گئی ۔
مقامی میڈیامیں شائع رپورٹس کےمطابق حکومت نےیہ اقدام ایپل کی جانب سےانڈونیشیا میں سرمایہ کاری کےوعدوں کوپورانہ کرنےپراٹھایاہے۔

انڈونیشیئن میڈیانےاپنی رپورٹس میں بتایاکہ ایپل نےانڈونیشیا میں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ مراکز کے لیے 10 کروڑ ڈالرز سے زائدسرمایہ کاری کرنےکاوعدہ کیالیکن تاحال ساڑھے9 کروڑڈالرز کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔انڈونیشیا کی وزارتِ صنعت نے ایپل کی ڈیوائسزکےآئی ایم ای آئی سرٹیفکیٹس کےاجراء کوبلاک کردیاہے۔

انڈونیشین قوانین کےمطابق غیرملکی کمپنیوں کوکام کرنے کےلیےاپنی مصنوعات کی تیاری میں 40 فیصد مقامی مواد استعمال کرناہوتا ہے۔کوئی غیر ملکی کمپنی انڈونیشیامیں کام کرناچاہتی ہےتواسےاپنی مصنوعات انڈونیشیا میں ہی تیار کرناہوتی ہیں اوروہیں اپنےریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹرز قائم کرنےپڑتےہیں۔

انڈونیشا نےاس سےپہلےبھی مقامی سطح پر مصنوعات کی ڈیمانڈ بڑھانے کے لیے غیر ملکی کمپنیوں پر اس طرح کی پابندیاں عائدکرچکاہےلیکن سوفیصدحکومت کی مرضی کےمطابق نہیں نکلے۔۔

سیاح اور ایئرلائن ورکرزاس پابندی سے مستثنیٰ ہیں، اس شرط کے ساتھ کہ وہ ملک میں دو آئی فون 16 لا سکتے اور استعمال کر سکتے ہیں۔لیکن وہ مقامی عوام کو ان کی فروخت نہیں کرسکتے۔

یہ بھی چیک کریں

Sarah Sharif murder case verdict

دس سالہ بچی کاقتل، والداورسوتیلی ماں مجرم

ویب ڈیسک ۔۔ لندن کی ایک عدالت نے 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کے …