Home / دہشت گردی کیلئےافغان سرزمین کااستعمال روکناہوگا: شہبازشریف

دہشت گردی کیلئےافغان سرزمین کااستعمال روکناہوگا: شہبازشریف

PM Shehbaz Sharif address SCO summit

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےافغانستان علاقائی ترقی اوراستحکام کے لیے بہت اہم ملک ہے لیکن افغان سرزمین کا دہشت گردی کے لیے استعمال روکنا ہوگا، عالمی برادری افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امداد پر توجہ دے۔

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سےخطاب کرتےہوئےشہبازشریف نےکہاایس سی او ممالک دنیا کی آبادی کا 40فیصد ہیں، پائیدار ترقی کے لیے علاقائی تعاون اور روابط کا فروغ ناگزیرہے۔یہ اہم اجلاس علاقائی تعاون بڑھانے کا اہم موقع فراہم کررہا ہے۔ ہم نے اپنے لوگوں کو بہتر معیار زندگی اور سہولتیں فراہم کرنی ہیں اوراس مقصدکیلئےدستیاب مواقع سےاستفادہ کرناہوگا۔

خطےکے ممالک میں ٹرانسپورٹ اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے بہت مواقع ہیں۔ پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، علاقائی ترقی کے لیے بیلٹ اینڈ روڈ انتہائی اہم منصوبہ ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھامعاشی تعاون کے لیے ایس سی او ملکوں کو نئی حکمت عملی پر غور کرنا ہوگا۔موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اس وقت پوری دنیا پر مرتب ہو رہے ہیں اورپاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ 2022کےسیلاب کےبعدلاکھوں لوگوں کےگھربارڈوب گئےاورانہیں کھلےآسمان تلےرہناپڑا۔ اربوں ڈالرکانقصان ہوا۔ ایس سی اوملک اس حوالےسےبھی بہترحکمت عملی اپنائیں۔

بھارتی وزیرخارجہ جےشنکرکاخطاب

بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر نے پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کی ہیڈز آف کونسل کی سربراہی سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ اجلاس سےخطاب کرتےہوئے جے شنکرنےکہابھارت نے پاکستان میں ایس سی او کانفرنس کوکامیاب بنانےکیلئےبھرپورسپورٹ فراہم کی ہے۔

جےشنکرنے کہاہمارااجلاس ایک ایسے وقت میں ہورہاہے جب دنیا مشکل دور سے گزر رہی ہے۔ دو بڑے تنازعات کےپوری دنیا پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ کورونا وبا نے ترقی پذیرممالک کو بری طرح متاثرکیا۔ ایس سی او کے رکن ممالک کو قرضوں سمیت مختلف چیلینجزکاسامناہے۔

جےشنکراوراسحاق ڈارکی خوش گپیاں

کانفرنس کےدوران جب لنچ بریک ہوئی اورکھانےکی میزپرکرسیاں لگائی گئیں توبھارتی وزیرخارجہ جےشنکرنےدرخواست کی کہ ان کی کرسی پاکستانی وزیرخارجہ اسحاق ڈارکےساتھ لگائی جائے۔ دفترخارجہ نےایساہی کیااورکھانےکےمیزپردونوں کےدرمیان خوش گپیاں ہوتی رہیں جسےسب نےدیکھا۔ دونوں کےدرمیان کیابات چیت ہوئی۔اس کی تفصیلات سامنےنہیں آئیں۔ جےشنکرنےپاکستان سےرخصت ہوتےوقت وزیراعظم شہبازشریف ، وزیرخارجہ اسحاق ڈاراورپاکستانی عوام کاشکریہ اداکیا۔

وزیراعظم نےمہمانوں کااستقبال کیا

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ (سی ایچ جی) کا23 واں اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کےآغازپروزیراعظم نے ایس سی اوسمٹ میں شرکت کرنے والے سربراہان حکومت کاپرپرتپاک استقبال کیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں چینی وزیراعظم لی چیانگ، روسی وزیراعظم میخائل مشوستن، تاجکستان کے وزیراعظم خیر رسول زادہ، کرغزستان کے وزیراعظم زاپاروف اکیل بیگ، بیلا روس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو، قازقستان کے وزیراعظم اولڑاس بینکتینوف، تاجکستان کے وزیراعظم کوہر رسول زادہ اور ازبکستان کے وزیراعظم عبد اللہ ارپیوف شریک ہوئے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی روس کے سپرد

ایس سی او کانفرنس کے اختتامی سیشن میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی روس کےحوالے کر دی گئی، وزیراعظم شہباز شریف نے ایس سی او کی سربراہی ملنے پر روس کو مبارکباد دی، روس ایس سی او کی سربراہی 2025 تک سنبھالے گا۔

ایس سی او سربراہان حکومت کی جانب سے کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے گئے، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے بھی ایس سی او کانفرنس کے اعلامیہ پر دستخط کر دیے۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore college rape incident

ریپ کاجھوٹاواقعہ پی ٹی آئی نےفسادپھیلانےکیلئےگھڑا،مریم نواز

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےایک بارپھرتحریک انصاف کودہشت گردجماعت قراردےدیا۔ کہایہ وہ جماعت …