Home / معافی مانگوں گانہیں،معافی منگواوں گا: گنڈاپور

معافی مانگوں گانہیں،معافی منگواوں گا: گنڈاپور

Ali Amin Gandapur video message

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پرچےکاٹنےہیں کاٹ لو،جوکرناچاہتےہوکرلو،معافی نہیں مانگوں گا ۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکادوٹوک اعلان ۔

ویڈیوپیغام میں علی امین گنڈاپورنےکہاباربارمعافی کی بات ہورہی ہے لیکن معافی کس سےاور کیوں مانگوں؟پہلے معافی مجھ سے مانگیں، بانی پی ٹی آئی کوگرفتارکرنےپرمعافی مانگیں، پرامن احتجاج میں میرے لوگوں پر ظلم ہوا، میرے لوگوں کو شہید کیا گیا، اس کی معافی مانگیں ۔ معافی کی باتیں مت کرو،بات معافیوں پرآگئی تواپنی باقی زندگی معافی مانگتےپھروگے۔ پنجاب حکومت کا غلام ہوں نہ کسی اورکا۔ایساکوئی کام نہیں کیاجس پرمعافی مانگناپڑے۔

علی امین گنڈاپورنےلاہورجلسہ کیلئےدئیےگئےوقت پرطنزکرتےہوئےپوچھاکہ جلسےجلوسوں کیلئےکون سااسٹینڈرڈٹائم ہوتاہے،اسٹینڈرڈٹائم توبس پاکستان ٹیلی وژن کاہوتاہے ۔ اگرپنجاب حکومت جمہوریت پسندہوتی توہمیں مینارپاکستان میں جلسہ کرنےدیتی ۔ آج بھی کہتاہوں ہمیں مینارپاکستان پرجلسہ کرنےدیاجائے۔

علی امین گنڈاپورنےاگلےاتوارکومیانوالی اوراس کےبعدراولپنڈی میں جلسےکااعلان کیا۔ انہوں نےکہاہم انہیں بتائیں گےجلسےکیاہوتےہیں۔ بانی پی ٹی آئی کورہاکرواکےوزیراعظم بنائیں گے۔ آئین کی بالادستی اوربانی پی ٹی آئی کی رہائی تک تحریک چلائیں گے۔

گزشتہ روزلاہورجلسےمیں علی امین وقت پرنہیں پہنچ سکےتھے۔ انتظامیہ نےپورے6بجےجلسہ ختم کروادیاجس کےبعدعلی امین جلسہ گاہ پہنچے۔ انہیں نےوہاں موجودکارکنوں سےمختصرخطاب میں کہاکہ رکاوٹیں توڑکرپہنچاہوں ،حاضری قبول کریں۔

یہ بھی چیک کریں

PTI civil disobedience movement

سول نافرمانی تحریک پرکچھ واضح نہیں، گنڈاپور

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکہتےہیں سول نافرمانی کی تحریک کےحوالےسےابھی کچھ بھی حتمی …