Home / خواجہ آصف کےبیان پرافغان حکومت کاسخت جواب

خواجہ آصف کےبیان پرافغان حکومت کاسخت جواب

Khwaja Asif BBC interview

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی وزیردفاع خواجہ آصف کےاس بیان پرکہ آپریشن عزم استحکام کےتحت ضرورت پڑنےپرافغانستان کےاندربھی ٹی ٹی پی کےخلاف کارروائی کی جاسکتی ہے،افغان وزارت دفاع کاسخت ردعمل سامنےآگیا۔

سماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس پرجاری پالیسی بیان میں افغان وزارت دفاع نےکہاہےکہ پاکستانی وزیر کا افغانستان کی قومی خودمختاری کی ممکنہ خلاف ورزی سے متعلق بیان ایک غیر دانشمندانہ عمل ہے جو بد اعتمادی پیدا کرسکتا ہے اور یہ کسی کے حق میں نہیں ہوگی۔

اپنےبیان میں افغان وزارت دفاع نےپاکستانی قیادت کومخاطب کرتےہوئےکہاکہ کسی کوبھی حساس معاملات پرغیرسنجیدہ بیانات دینےکی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ دوسری جانب دوحہ میں طالبان کےسیاسی دفترکےسربراہ سہیل شاہین کاکہناہےوہ کسی کوافغانستان کونقصان پہنچانےکی اجازت نہیں دیں گے۔

سہیل شاہین نےموقف اختیارکیاکہ افغان سرزمین کسی کےخلاف استعمال نہیں ہورہی ، ہماری پالیسی میں کسی کےاندرونی معاملات میں مداخلت شامل نہیں ہے۔ ساتھ ہی اپنےلہجےمیں دھمکی لاتےہوئےانہوں نےکہاکہ مہم جوئی کاارادہ رکھنے والوں کو ماضی کے حملہ آوروں کی تاریخ کا اچھی طرح مطالعہ کرنا چاہیے اورایسی مہم جوئی کے ممکنہ نتائج پرغورکرناچاہیے۔

یہ بھی چیک کریں

Madrasa bill registration

مدارس بل میں کوئی ترمیم قبول نہیں: فضل الرحمان

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سربراہ جےیوآئی ایف مولانافضل الرحمان نےمدارس رجسٹریشن بل میں کسی قسم کی …