ویب ڈیسک ۔۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سےفلسطینیوں کےساتھ جانوروں جیسےسلوک کی ایک نئی ویڈیونےدنیابھرمیں درددل رکھنےوالوں کوہلاکررکھ دیاہے۔ سفاک صیہونی فوجیوں نےجبالیہ کیمپ میں گھر خالی نہ کرنے پر ایک معمر فلسطینی خاتون پرخونخوارکتا چھوڑدیا۔
الجزیرہ ٹی وی کی جانب سے حاصل کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں فوجی آپریشن کے دوران اسرائیلی فوجیوں کےکتےنےمعمر فلسطینی خاتون کے گھر میں داخل ہوکر ان پر حملہ کرکےانہیں شدیدزخمی کردیا۔
الجزیرہ کےمطابق ویڈیو کچھ ہفتوں پرانی ہے اور حملے کا شکار ہونے والی خاتون کی شناخت دولت التنانی کے نام سے ہوئی ہے، حملے کے نتیجے میں متاثرہ خاتون کا ہاتھ بری طرح زخمی ہوااورطبی سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سےاب تک ان کامناسب علاج نہیں ہوسکا۔
متاثرہ خاتون نے الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے گھر سےزبردستی جانےسےانکار کیا تو اسرائیلی فوج نے ان پر کتا چھوڑ دیا۔