Home / ملازمت پیشہ خواتین طلاق کی بڑی وجہ:سعیدانور

ملازمت پیشہ خواتین طلاق کی بڑی وجہ:سعیدانور

saeed anwar statement on divorce rate

ویب ڈیسک ۔ ۔ پاکستان کےسابق مایہ نازکرکٹرسعیدانورکی ان دنوں ایک ویڈیوسوشل میڈیاپربہت وائرل ہورہی ہے،جس میں وہ یہ کہتےہوئےسنےاوردیکھےجاسکتےہیں کہ پاکستان میں طلاق کی شرح میں اضافےکی وجہ ملازمت پیشہ خواتین کی تعدادمیں اضافہ ہے۔

سعیدانوراپنےویڈیوکلپ میں تبلیغی بیان کررہےہیں اورحاضرین سےکہتےہیں کہ حالیہ کچھ سالوں میں پاکستان میں طلاق کی شرح میں 30فیصداضافہ ہواہےاوراس کی بڑی وجہ خواتین کی بڑی تعدادکاملازمت اختیارکرناہے۔ سعیدانورکےمطابق ملازمت پیشہ خواتین اپنےشوہروں کےساتھ رہنانہیں چاہتیں۔

سعیدانورکامزیدکہناتھاکہ انہوں نےپوری دنیادیکھی اوراپنےتجربےکی بنیادپرکہہ سکتےہیں خواتین کےنوکریاں کرنےسےخاندانی نظام تیزی سےمتاثرہورہاہے۔

سوشل میڈیاپرصارفین نےسعیدانورکےاس بیان پرمتضادآراکااظہارکیاہے۔ کچھ کےخیال میں وہ صحیح کہہ رہےہیں جبکہ کچھ نےان خیالات کودقیانوسی اورحقوق نسواں کےخلاف روایتی مردانہ سوچ قراردےکرردکردیا۔

یہ بھی چیک کریں

Khwaja Asif BBC interview

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سےبات کرسکتی ہے: خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف کہتےہیں حکومت کوپی ٹی آئی اوراسٹیبلشمنٹ کےدرمیان مذاکرات سےکوئی …