Home / ٹک ٹاک نہیں بیچیں گے:امریکہ کوصاف جواب

ٹک ٹاک نہیں بیچیں گے:امریکہ کوصاف جواب

Ban on Tik Tok in USA

ویب ڈیسک ۔۔ دنیاکی مقبول ویڈیوشیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی مالک چینی کمپنی بائٹ ڈانس نےامریکہ میں ٹک ٹاک کوفروخت کرنےیاپھراس پرپابندی عائدکئےجانےکےقانون کےباوجودٹک ٹاک کوفروخت کرنےسےانکارکردیا۔

ایکس پراپنےآفیشل اکاونٹ سےپوسٹ کرتےہوئےبائٹ ڈانس نےاعلان کیاکہ اس کاٹک ٹاک کوفروخت کرنےکاکوئی ارادہ نہیں۔ کمپنی نےکہاکہ وہ امریکی حکومت کےغیرقانونی اقدامات کوعدالت میں چیلنج کرےگی۔ اپنی پوسٹ میں بائٹ ڈانس نےمزیدلکھاکہ ٹک ٹاک فروخت کرنےکی غیرملکی میڈیارپورٹس درست نہیں۔

واضح رہےکہ ٹاک ٹاک کی مالک چینی کمپنی کی جانب سے اسے فروخت نہ کرنےکی صورت میں امریکہ میں ٹک ٹاک ایپ کا استعمال تقریباً ختم ہو جائے گا۔

امریکہ کیوں ٹک ٹاک کےخلاف ہے؟

امریکہ کی دونوں بڑی جماعتوں ڈیموکریٹک اورری پبلکن پارٹی کے قانون سازوں نےٹک ٹاک کوکسی غیرچینی کمپنی کو فروخت نہ کرنے تک اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی قانون سازوں کوخدشہ ہے کہ چینی حکومت بائٹ ڈانس کو ٹک ٹاک کے 170 ملین امریکی صارفین کا ڈیٹا حوالے کرنے پر مجبور کر سکتی ہے۔ ٹک ٹاک کا اصرار ہے کہ وہ چینی حکومت کو غیر ملکی صارفین کا ڈیٹا فراہم نہیں کرےگی ۔

امریکی کانگرس نے21اپریل کوٹک ٹاک پرپابندی کابل منظورکیا۔ 23اپریل کوسینیٹ نےبھی اس کی منظوری دےدی۔ اب صدربائیڈن جیسےہی اس پردستخط کریں گے،یہ بل قانون کی شکل اختیارکرلےگا۔ اس قانون کےتحت بائٹ ڈانس کوایک سال کےعرصےمیں ٹک ٹاک کوامریکہ میں فروخت کرناہوگاورنہ اس پرپابندی لگ جائےگی۔

ٹک ٹاک پرپابندی کب تک لگ سکتی ہے؟

قانونی ماہرین کےمطابق صدربائیڈن کے بل پردستخط کرنےکےبعد بھی ٹک ٹاک پرپابندی فوری نافذ نہیں ہوگی کیونکہ بائٹ ڈانس امریکہ میں ٹک ٹاک پرپابندی کےقانون کوسپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکاارادہ رکھتی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Sarah Sharif murder case verdict

دس سالہ بچی کاقتل، والداورسوتیلی ماں مجرم

ویب ڈیسک ۔۔ لندن کی ایک عدالت نے 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کے …