ویب ڈیسک ۔۔ میڈیااورسوشل میڈیاسرکلزمیں یہ بات شدت سےگردش کررہی ہےکہ بہت جلدٹوئٹریاایکس کی جانب سےیوٹیوب کےمقابلےکی ایپلی کیشن متعارف کرانےکی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
امریکی میڈیاکی رپورٹ کےمطابق ایکس اوراس کےماہرین یوٹیوب سےبھی بہترایپلی کیشن کی تیاری میں لگےہوئےہیں اوراس حوالےسےایلون مسک نےبھی تصدیق کردی ہے۔
کہاجارہاہےکہ ابتدائی طورپر مذکورہ ایپلی کیشن کو اسمارٹ ٹیلی ویژن کا حصہ بنایا جائے گالیکن کچھ عرصےکے بعد اسے موبائل اور کمپیوٹر ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے بھی پیش کردیاجائے گا۔
مذکورہ ایپلی کیشن کو اسمارٹ ٹیلی ویژن کے لیے متعارف کرائے جانے کا مقصد صارفین کویہ سہولت فراہم کرناہےکہ وہ ایکس پر اپلوڈ کی جانے والی طویل ویڈیوز کو ٹی وی اسکرین پربھی دیکھ سکیں۔
مذکورہ ایپلی کیشن کو ایکس یعنی ٹوئٹر سے منسلک کردیا جائے گا اور وہاں پر اپ لوڈ کی جانے والی تمام بڑی ویڈیوز کوصارفین ایپ کے ذریعے ٹی وی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔
رپورٹ کےمطابق مستقبل میں مذکورہ ایپلی کیشن پرصارفین یوٹیوب کی طرزپرمواد تخلیق کرسکیں گے۔ یہاں پر بھی یوٹیوب کی طرح مونیٹائزیشن ہو سکے گی لیکن اس میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔
ایکس یہ ایپلی کیشن کب متعارف کرائےگا،یہ ابھی واضح نہیں۔ نام کےبارےمیں بھی ابھی کچھ باہرنہیں آیاتاہم امکان ہے کہ اسے رواں برس کے اختتام تک لانچ کردیا جائے گا۔