Home / شیرافضل مروت نےنیاپنڈوراباکس کھول دیا

شیرافضل مروت نےنیاپنڈوراباکس کھول دیا

Sher Afzal Marwat statement on Saudi Arabia

ویب ڈیسک ۔۔ پی ٹی آئی رہنماشیرافضل مروت جواکثراپنےبیانات کی وجہ سےخبروں میں رہتےہیں ، ایک اوربیان دےکرنیاپنڈوراباکس کھول دیاہے۔

جی ٹی وی کےپروگرام جی فورغریدہ میں بات کرتےہوئےشیرافضل مروت نےالزام لگایاکہ عمران خان کی حکومت گرانےمیں امریکہ کےساتھ ساتھ سعودی عرب بھی ملوث تھا۔

عمران خان نےاپنی حکومت کےخاتمےکاالزام امریکہ پرلگایاتھااوراسی حوالےسےبانی پی ٹی آئی نےسائفرکاذکربھی کیاتھاجوامریکی حکومت کی طرف سےپاکستان کوبھیجاگیا۔

اینکرکےپوچھنےپرکہ کیاوہ سعودیہ عرب کوعمران خان حکومت کی بےدخلی میں ملوث کررہےہیں؟ شیرافضل مروت بولےجی بالکل، اس سازش میں سعودی عرب نےکرداراداکیاتھا۔

انہوں نے یہ بھی الزام لگایاکہ سعودی عرب کی حکومت اس خطےمیں امریکی مقاصدکی تکمیل کرتی ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف نےشیرافضل مروت کےبیان سےخودکوعلیحدہ کرتےہوئےکہاہےکہ پارٹی کاشیرافضل مروت کےبیان سےکوئی تعلق نہیں۔ پی ٹی آئی پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان گہرےبرادرانہ اورمضبوط تعلقات پریقین رکھتی ہے۔

واضح رہےکہ شیرافضل مروت کےانٹرویوکایہ حصہ آن ائیرنہیں کیاگیا۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR press conference

پاک فوج کسی سیاسی جماعت کےحق میں یاخلاف نہیں: ترجمان پاک فوج

ویب ڈیسک ۔۔ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری کہتےہیں پاک فوج قومی ادارہ …