ویب ڈیسک ۔۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن کی ٹرافی اسلام آبادیونائیٹڈنےاٹھالی۔ فائنل میں دلچسپ مقابلےکےبعدملتان سلطانزکودووکٹوں سےہراکرجیت اپنےنام کی۔
ملتان کے160 رنزکاہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے8 وکٹوں کےنقصان پرآخری گیند پر حاصل کیا اورتیسری بارپی ایس ایل کا چیمپئن بن گیا۔
ملتان کی اننگز
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نےاسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ کیااورمقررہ 20 اوورزمیں 9 وکٹوں کےنقصان پر159 رنزبنائے۔
ملتان سلطانزکےعثمان خان 57 رنزبنا کرنمایاں رہےجبکہ کپتان محمد رضوان نے26 رنزاسکورکیے۔افتخاراحمد نےبیس گیندوں پرتین چھکوں اورتین چوکوں کی مددسے 32 رنزکی ناقابل شکست جارحانہ اننگز کھیلی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سےعماد وسیم نے 23 رنزدےکرپانچ وکٹیں حاصل کیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز
ایک سوساٹھ رنزکےہدف کےتعاقب میں یونائیٹڈ کا آغازاتنااچھانہیں تھااورچھبیس رنزکےمجموعی اسکورپرکولن منروآوٹ ہوگئے،منرونےسترہ رنزبنائے۔ اس کےبعدآغاسلمان 10 اورشاداب خان 4 رنز بناکرپویلین لوٹ گئے۔
مارٹن گپٹل اور اعظم خان نےچوتھی وکٹ پر 47 رنز کی شراکت بنائی لیکن پھرگپٹل 50 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئےاوراعظم خان بھی 30 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے۔
میچ سنسنی خیزمرحلےمیں پہنچ گیالیکن عماد وسیم اورنسیم شاہ کی ذمہ دارانہ اورجارحانہ بیٹنگ نےاسلام آباد کوفتح کےقریب پہنچا دیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نےایک سوساٹھ رنزکاہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیندپر حاصل کیااورپی ایس ایل کےنویں سیزن کا چیمپئن بن گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2016 ، 2018 کے بعد 2024 کا ٹائٹل جیتا۔
فتح کے بعد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے فلسطینی جھنڈے لہراتے ہوئےگراؤنڈ کا چکرلگایا اورمظلوم فلسطینیوں سے اظہاریکجتی کیا۔