Home / کینسرکاعلاج،روسی سائنسدانوں کابڑاکارنامہ

کینسرکاعلاج،روسی سائنسدانوں کابڑاکارنامہ

Russia making cancer vaccine

ویب ڈیسک ۔۔ کینسرکےمریضوں کیلئےاچھی خبر،روس کے صدرولادیمیر پیوٹن نے دعویٰ کیا ہےروسی سائنسدان کینسرکی ویکسین بنانے کے قریب پہنچ چکے،جو بہت جلد مریضوں کے لیے دستیاب ہوگی ۔

ماسکومیں فیوچرٹیکنالوجیزفورم سےخطاب کرتےہوئےروسی صدرنےکہاروسی سائنس دان کینسر کے لیے ویکسین اور نئی نسل کی امیونوموڈولیٹری ادویات بنانے کے قریب پہنچ چکےہیں۔ پیوٹن نےامید ظاہر کی کہ جلد ہی ان کینسرویکسینزکومریضوں کےعلاج کیلئے مؤثر طریقے سے استعمال کیا جائے گا۔ البتہ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ جوویکسین روس میں بن رہی ہےوہ کینسرکی کونسی قسم کو نشانہ بنائے گی اوریہ بھی کہ کیسےبنائےگی؟

کچھ مغربی ممالک اور کمپنیاں پہلے ہی کینسر کی ویکسین بنانے پرکام کر رہی ہیں۔ برطانیہ نے جرمنی میں قائم بائونٹیک کے ساتھ کینسرٹریٹمنٹ کیلئے کلینیکل ٹرائلز شروع کرنے کےایک معاہدے پر دستخط کیے،جس کا مقصد 2030 تک 10,000مریضوں کوفائدہ پہنچاناہے۔

موڈرنا اور مرک اینڈ کمپنی مشترکہ طور پر کینسر کی ایک تجرباتی ویکسین پر کام کر رہے ہیں جو ممکنہ طورپرمیلانوما کےدوبارہ پیداہونے یااس کےباعث موت کے امکانات کو کم کر دے گی۔ میلانوماجلد کا سب سے مہلک کینسر ہے۔

واضح رہےکہ روس نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران کوویڈ 19 کے خلاف اپنی اسپوتنک فائیو ویکسین تیارکی اور اسے کئی ممالک کو فروخت کیا۔ لوگوں کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ مقامی طور پرلوگوں نےاس ویکسین کےاستعمال سےگریزکیا۔

یہ بھی چیک کریں

Sarah Sharif murder case verdict

دس سالہ بچی کاقتل، والداورسوتیلی ماں مجرم

ویب ڈیسک ۔۔ لندن کی ایک عدالت نے 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کے …