ویب ڈیسک ۔۔ سیاحت نےہمیشہ ترکی کی معیشت میں اہم کرداراداکیاہے۔ اسی کردارکومزیدبہتربنانےکیلئےترکی نے 6 ملکوں کے شہریوں کیلئےویزا فری انٹری کا اعلان کردیا۔
جن ملکوں کےشہریوں کوترکی آنےکیلئےویزانہیں لیناپڑےگاان میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، امریکہ، کینیڈا، بحرین اور عمان شامل ہیں ۔ یعنی ان ملکوں کےشہری اب صرف ٹکٹ لےکرترکی جانےوالےجہازمیں بیٹھ جائیں گے۔اس تاریخی فیصلے سےان ممالک کےسیاح اب بہت آسانی سےترکی کے شاندار مناظر اور بھرپور ثقافتی ورثےسےلطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
واضح رہےکہ یہ سیاحتی ویزا90روزکیلئےہوگااورتوقع کی جارہی ہےکہ اس سےترکی میں سیاحت کےنئےدورکاآغازہوگا ۔