ویب ڈیسک ۔۔ مہنگائی کےسونامی تلےدبےپاکستان نےعالمی ریکارڈبناڈالا۔ جی ہاں، پاکستان عالمی بنک سےقرض لینےوالادنیاکاسب سےبڑاملک بن گیا۔
جیونیوزکی ویب سائٹ پرشائع خبرکےمطابق سال2023 میں پاکستان نے انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن پروگرام کےتحت 2 ارب 30 کروڑ ڈالرز کا قرض لیا جب کہ آئی ڈی اے سے سیلاب متاثرین کو ایک ارب 70 کروڑڈالرکی امداد فراہم کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق سیلاب متاثرین کو مکانات کی تعمیر،فصلوں، تعلیم اورصحت کے شعبوں کےلیےامداد دی گئی۔آئی ڈی اے کے ذریعے پاکستان کو بجٹ سپورٹ کے لیے ایک ارب ڈالرزفراہم کیےگئے۔