Home / کابلی پلاوکےمزےبھارت جاپہنچے

کابلی پلاوکےمزےبھارت جاپہنچے

Kabuli Pulao review

ویب ڈیسک ۔۔ گرین انٹرٹینمنٹ چینل کامقبول ڈرامہ کابلی پلاؤموجودہ وی ڈراموں کےجھرمٹ میں ایک قابل ذکراضافےکے طورپرابھراہے۔ کابلی پلاءواپنی منفردکہانی اورغیر معمولی پرفارمنس کےباعث کامیابی کےجھنڈےگاڑرہاہے۔

ڈرامہ کی کہانی روایتی کہانیوں سےہٹ کرہےجس میں گلیمراورساس بہوکےجھگڑوں کےعلاوہ زندگی کی حقیقتوں کواجاگرکیاگیاہے۔ ڈرامہ اپنے کرداروں کودرپیش چیلنجوں اورکامیابیوں پرروشنی ڈالتاہے۔

یہ ڈرامہ اکثر یوٹیوب پرٹرینڈنگ میں رہتاہےکیونکہ ناظرین کوبربینااورحاجی مشتاق کی محبت نےبہت مسحورکیاہے۔ کابلی پلاوکےچرچےہمسایہ ملک بھارت تک جاپہنچےہیں جہاں لوگوں نےسبینہ فاروق کی جانداراداکاری کوخوب خراج تحسین پیش کیا۔

ایک بیان میں سبینہ فاروق نے بھارتی شائقین کے لیے آنے والے خوشگوار سرپرائز کا اشارہ دیا تھا۔ وہ سرپرائزیہ تھاکہ بھارتی چینل زی فائیونےکابلی پلاوکےنشریاتی حقوق حاصل کرلئےہیں۔ جلدہی ہندوستان کےشائقین کابلی پلاوکےمزےاڑائیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

pakistani actor mehar bano bold dance

مہربانوبولڈڈانس ویڈیوپرتنقیدکی زدمیں

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ مہر بانو کو اپنی حالیہ بولڈ ڈانس …