ویب ڈیسک ۔۔ سویڈن میں مقیم ملعون عراقی سلوان مومیکاکی جانب سےقرآن پاک کی بےحرمتی کےخلاف پاکستانی شہری کااحتجاج۔
پاکسانی شہری شہزاددل کےمرض میں مبتلاہیں اوران کاحال ہی میں بائی پاس آپریشن ہواہے۔ شہزادنےاسٹاک ہوم میں پاکستانی سفارتخانےکےسامنےملعون عراقی مومیکاکی جانب سےقرآن کریم کی بےحرمتی کی خبرسنی تووہاں پہنچ گئے۔ شہزادنےانتہائی سخت سکیورٹی حصارمیں موجودملعون مومیکاکومخاطب کرتےہوئےکہاکہ براہ کرم قرآن کو مت جلاو، تم جو کر رہے ہو وہ ٹھیک نہیں۔ میں بیمارہوں، مجھے نیند نہیں آتی، میری بائی پاس سرجری ہوئی ہے، تم ایسا کیوں کر رہے ہو؟ایسامت کرو، پولیس اسےایساکرنے کی اجازت کیوں دے رہی ہے؟
پولیس نے فوری مداخلت کرتے ہوئے شہزا کو خاموش کرادیااورحراست میں لےکروہاں سےدورلےگئے۔ کچھ دیرحراست میں رکھنےکےبعداسےچھوڑدیا۔ ترک نیوزایجنسی انادولوسےبات کرتےہوئےشہزادکاکہناتھاقرآن پاک کی بےحرمتی کے ان واقعات سے ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں، ان کی نیندیں خراب ہورہی ہیں۔ لہٰذا اس قسم کی کارروائیوں کو فوراً بند کیا جانا چاہیے۔
ملک شہزا کے اس طرح غم و غصے کے اظہار کے بعد سلوان کو ہائی سیکورٹی میں دوسری جگہ منتقل کردیاگیا۔