لاہور:(ویب ڈیسک) تجربہ کارکرکٹراورپاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شعیب ملک قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈسےڈراپ کئےجانےپرحیران ہیں۔
کرکٹ ویب سائٹ کوانٹرویودیتےہوئےسابق کپتان کاکہناتھاکہ ان کی فٹنس برقرارہےاوریہی قومی ٹیم میں انتخاب کی بنیادہوناچاہیے۔ شعیب ملک نےکہاکہ وہ نہیں جانتےکیوں انہیں ٹیم سےڈراپ کیاگیالیکن وجہ جوبھی ہو،وہ اس مسئلےپرزیادہ بات نہیں کرناچاہتے۔
شعیب ملک کےمطابق اس بات سےفرق نہیں پڑتاکہ آپ کی عمرکیاہے?اصل بات یہ ہےکہ آپ کی پرفارمنس کیاہے؟ آپ کی فٹنس عالمی معیارکےمطابق ہے؟ سب سےبڑھ کریہ کہ ایک سینئرکھلاڑی کےطورپراگرآپ ڈریسنگ روم کاماحول اچھارکھتےہیں ، نوجوان کھلاڑیوں اورمنیجمنٹ کی عزت کرتےہیں توپھرپیچھےکیارہ جاتاہے؟
شعیب ملک نےمحمدحفیظ کی مثال دیتےہوئےکہاکہ وہ ایک سینئرکھلاڑی ہیں اورٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کرتےہیں۔ شعیب ملک کاکہناتھاکہ سینئرکھلاڑی ٹیم کیلئےہمیشہ فائدہ مندثابت ہوتےہیں ۔
سابق کپتان کاکہناتھاکہ بلےبازکواس کےنمبرپرہی کھلاناچاہیےکیونکہ باربارپوزیشن بدلنےسےاس کی پرفارمنس پربرااثرپڑتاہے۔ شعیب ملک نےقومی ٹیم کی سلیکشن کےمعاملےمیں مزیدشفافیت لانےکی ضرورت پرزوردیا۔