Home / پاکستانی ائرپورٹس پرجدیدسسٹم لگانےکامنصوبہ

پاکستانی ائرپورٹس پرجدیدسسٹم لگانےکامنصوبہ

bird repellant system

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کےتین بڑے ایئرپورٹس پرپرندوں کےطیاروں سےٹکرانےکےواقعات کےمستقل بنیادوں پرتدارک کیلئےجدیدترین سسٹم کی تنصیب کافیصلہ کیاگیاہے۔

نجی ٹی وی کی خبرکےمطابق برڈریپیلنٹ سسٹم (پرندوں کو ہلاک کرنے یا بھگانے کا نظام) طیاروں کا سفر محفوظ بنانے میں اہم کردارادا کرے گا۔ اس سسٹم کونصب کرنےکے بعد ٹیسٹ کیا جائے گااوراس کے بعد ٹھیکا لینے والی کمپنی کو گرین سگنل دیا جائے گا۔

یہ منصوبہ آئندہ برس کےآغازمیں مکمل کر لیا جائے گااوراس کیلئےسول ایوی ایشن اتھارٹی نےملکی وغیرملکی کمپنیوں سے پیشکشیں بھی طلب کرلی ہیں۔

یہاں یہ بات واضح رہےکہ پاکستانی ائرپورٹس کےقریب پرندوں کےطیاروں سےٹکرانےکےپےدرپےواقعات رونماہوتےہیں۔ ایسےواقعات خطرناک حادثوں باعث بھی بن سکتےہیں، اس کےعلاوہ جہازوں کی مرمت پرلاکھوں ڈالرکےاخراجات آتےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

PTI civil disobedience movement

سول نافرمانی تحریک پرکچھ واضح نہیں، گنڈاپور

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکہتےہیں سول نافرمانی کی تحریک کےحوالےسےابھی کچھ بھی حتمی …