ویب ڈیسک ۔۔ نامورامریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرکی تیسری شادی بھی طلاق پرختم۔ سام اصغری اوربرٹنی اسپیئرکےدرمیان ہونےوالی شادی صرف14 ماہ ہی چل سکی۔
واضح رہےکہ 29سالہ ایرانی نژادامریکی ماڈل سام اصغری ایک فٹنس ٹرینربھی ہیں اورانہوں نےبرٹنی اسپیئرکی ان کی خراب ذہنی حالت کوٹھیک کرنےمیں بہت مددکی۔ دونوں کی ملاقات 2016میں ایک میوزک ویڈیوکےسیٹ پرہوئی تھی۔
امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سام اصغری نے برٹنی اسپیئر سے طلاق کا کیس عدالت میں داخل کرایا ہےتاہم جوڑےکی جانب سےطلاق کی خبروں پرکوئی باضابطہ بیان ابھی تک سامنے نہیں آیا۔
سام اصغری کی گلوکارہ سے ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب وہ اپنے گانے’سلمبر پارٹی‘کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔یہ ان دنوں کی بات ہےجب برٹنی اسپیئر کی اپنے والد کےساتھ حقوق ملکیت کےسلسلےمیں عدالتی جنگ جاری تھی، ان دنوں سام اصغری نےگلوکارہ کی بہت مددکی اورمقدمہ جیتنےکےبعددنوں ایک دوسرےکےاتنےقریب آگئےکہ شادی کافیصلہ کرلیا۔
یاد رہے کہ گلوکارہ اس سے قبل 2شادیاں کرچکی ہے جن سے ان کے 2 بچے ہیں لیکن وہ شادیاں کامیاب نہیں ہوسکیں۔