Home / وزیراعظم کےبیان نےنئےسوالات کھڑےکردئیے

وزیراعظم کےبیان نےنئےسوالات کھڑےکردئیے

Shehbaz Sharif interview

وزیراعظم شہبازشریف نےعام انتخابات کےحوالےسےایک انوکھابیان دےکربہت سےنئےسوالات کھڑےکردئیےہیں۔

ایک انٹرویومیں وزیراعظم نےیہ کہہ کرسب کوحیران کردیاکہ ملک میں اگلےعام انتخابات نئی مردم شماری کےنتائج کےبنیادپرہونگے۔ انہوں نےساتھ ہی یہ بھی واضح کردیاکہ عام انتخابات میں کوئی تاخیرنہیں ہوگی۔ شہبازشریف کاکہناتھاکہ ان کی حکومت کی مدت 12اگست کوختم ہوجائےگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مردم شماری ہوئی ہے توانتخابات اسی بنیادپرہونےچاہئیں۔ انہوں نےکہاکہ مردم شماری کے نتائج مکمل ہونے پر مشترکہ مفادات کونسل میں جائیں گے۔

وزیراعظم کےاس بیان پربہت سےلوگوں کاکہناہےکہ اگرنئی مردم شماری کےنتائج تسلیم ہونےمیں دیرہوگئی تواسےالیکشن میں تاخیرکی وجہ بھی بنایاجاسکتاہے۔

ایک سوال کےجواب میں شہبازشریف نےکہاکہ وہ نگران وزیراعظم کیلئےاپوزیشن لیڈرراجہ ریاض سےملاقات کریں گےاورامیدہےکہ ایک نام فائنل ہوجائےگا۔ انہوں نےکہاکہ نگران وزیراعظم کیلئےاتحادیوں اورنوازشریف سےبھی مشاورت ہوگی۔

پٹرول کی قیمتوں میں اضافےکی وجہ کاجواب دیتےہوئےان کاکہناتھاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ان کےکنٹرول میں نہیں۔ ان کاتعلق عالمی مارکیٹ سےہے۔

یہ بھی چیک کریں

PTI civil disobedience movement

سول نافرمانی تحریک پرکچھ واضح نہیں، گنڈاپور

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکہتےہیں سول نافرمانی کی تحریک کےحوالےسےابھی کچھ بھی حتمی …