ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی پنجاب نےزرعی ماہرین نےاجناس کی دنیامیں بڑاکارنامہ سرانجام دےدیا۔
بین الاقوامی میڈیاکےمطابق بھارتی پنجاب کی زرعی یونیورسٹی کےماہرین نےگندم کی ایک ایسی قسم ایجاد کی ہےجوشوگراوردل کےمریضوں کیلئےبہت مفیدہے۔ گندم کی اس نئی قسم میں امائلوزنشاستے کی مقدار زیادہ ہے، جو ٹائپ-2 ذیابیطس اور دل کے امراض کے خطرات کو کم کرنے کیلئے مفید سمجھا جاتا ہے۔
واضح رہےکہ بھارتی پنجاب کےاسی ادارے نے بھارت میں اجناس کی بہت سی اقسام ایجاد کی ہیں جن کی وجہ سے بھارت اناج اگانے کے معاملے میں نہ صرف خود کفیل ہوپایا بلکہ اپنی ضرورت سےزیادہ اناج اگانے میں بھی کامیابی حاصل کی۔۔