ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی اداکارہ و ماڈل زویا ناصر نے منگیتر کرسچین بیٹزمین سے منگنی توڑنےاعلان کردیا۔
انسٹاگرام پراپنےاکاونٹ سےزویانےمنگنی توڑنےکااعلان کرتےہوئے کہا کہ میں بہت دکھ کے ساتھ یہ اعلان کر رہی ہوں کہ میرا اور کرسچین بیٹزمین اب منگیترنہیں رہے۔ ہمارااب مزید کوئی تعلق نہیں۔
انھوں نے اپنی پوسٹ میں منگنی توڑنےکی وجہ بتاتےہوئےلکھاکہ انھوں نے یہ مشکل فیصلہ کرسچین بیٹزمین کے پاکستان، اس کی ثقافت اور اس کے لوگوں سے متعلق تبدیل ہوتے رویے اور دین کےمعاملےمیں بےحسی کی وجہ سے لیا۔
زویا کا کہنا تھا کہ مذہب اوربرداشت کےمسائل ان کےاس فیصلےکی بنیادی وجہ ہیں۔ مزیدکہاکہ مذہبی اورسماجی حدودجنہیں ہم عبورنہیں کرسکتےکی وجہ سےعلیحدگی کا فیصلہ کیا۔