Home / سائیکلون کاخطرہ ٹل گیا ۔۔

سائیکلون کاخطرہ ٹل گیا ۔۔

Cyclone Biperjoy hit Karachi

ویب ڈیسک ۔۔ کراچی کوسمندری طوفان بائپرجوائےسےاب کوئی خطرہ نہیں۔ سائیکلوں کراچی کےجنوب سےنکل جائےگا۔ طوفان کاخطرہ موجودلیکن شدت پہلےسےکافی کم ہوئی ہے۔

ان خیالات کااظہارپروگرام آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ میں چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفرازنےکیا۔ انہوں نےکہاکہ طوفان کراچی سے380جبکہ ٹھٹھہ سے370کلومیٹردورہے۔ اس وقت سمندری طوفان کارخ شمال کی طرف ہے،پھرشمال مشرق کی جانب ہوجائےگااورطوفان شمال مشرق کی طرف بڑھتاہواکیٹی بندراوربھارتی گجرات سےٹکرائےگایاگزرجائےگا۔ کراچی میں کل ہلکی اوردرمیانےدرجےکی بارش کاامکان ہے۔

وفاقی وزیرماحولیات شیری رحمان نےکہاکہ طوفان سےکراچی کوبراہ راست کوئی خطرہ نہیں۔ البتہ کراچی کےجنوب میں طوفانی بارشیں ہوسکتی ہیں۔ انہوں نےکہاوفاقی حکومت طوفان سےنمٹنےکیلئےسندھ حکومت کی ہرممکن مددکرےگی۔

واضح رہےکہ کراچی اورسندھ کےساحلی علاقوں میں رہنےوالی آبادی کومحفوظ مقامات پرمنتقل کردیاگیاہے۔ پاک فوج کےدستےسندھ حکومت کےساتھ ملکرساحلی علاقوں میں حفاظتی انتظامات کرنےمیں مصروف ہیں۔ پاک فوج کی قیادت کاکہناہےکہ مشکل کی گھڑی میں عوام کوتنہانہیں چھوڑاجائےگا۔ یہاں پاک نیوی کوبھی خراج تحسین پیش کرناہوگاجوسویلین اداروں کی بھرپورتکنیکی مددمیں مصروف ہے۔

اطلاعات کےمطابق اس وقت تک کراچی ، ٹھٹھہ ، بدین کےساحلی علاقوں کےقریب رہنےوالوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کردیاگیاہےجہاں حکومت اورریاستی ادارے ان کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore college rape incident

ریپ کاجھوٹاواقعہ پی ٹی آئی نےفسادپھیلانےکیلئےگھڑا،مریم نواز

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےایک بارپھرتحریک انصاف کودہشت گردجماعت قراردےدیا۔ کہایہ وہ جماعت …