ویب ڈیسک ۔۔ سربیاکےنووک جوکووچ نےتاریخ رقم کردی۔ 23واں گرینڈ سلام جیت کرسپین کےرافیل نڈال سےعالمی ریکارڈچھین لیا۔ جوکووچ نےفرنچ اوپن کےفائنل میں ناروےکےکیسپررووڈ کوشکست دیکرٹائٹل اپنےنام کیا۔
سربیئن سٹارنووک جوکووچ نے فرنچ اوپن کے فائنل میں ناروے سے تعلق رکھنے والے کیسپر رووڈ کوباآسانی ہرادیا۔ انہوں نے پہلا سیٹ 6-7 سےاپنے نام کیا جبکہ دوسرے سیٹ میں ان کی جیت کااسکور3-6 رہا،تیسرے سیٹ میں7-5سےملنےوالی کامیابی نےانھیں کیریئرکے23ویں ریکارڈگرینڈ سلام کاحقداربنادیا۔ جوکووچ اس سےپہلے22ٹائٹلزجیت کرریکارڈزمیں رافیل نڈال کےسےبرابری اختیارکیےہوئےتھے۔
راجرفیڈرر20گرینڈسلام ٹائٹلزکےہمراہ تیسرےنمبرپرہیں،پیٹ سمپراس 14،روئےایمرسن 12جبکہ بورن برگ اورراڈلیور11، 11 جبکہ بل ٹائیڈن 10ٹائٹل کےساتھ ٹینس کی دنیامیں اپناایک مقام رکھتےہیں۔
ادھرفرنچ اوپن میں ویمنز ڈبلز ٹرافی چینی پلیئرڑی وانگ اورچائنیزتائپےکی سووائی ہائش نےقبضےمیں کرلی، انھوں نےفائنل میں امریکا کی ٹیلرٹائون سینڈاورکینیڈا کی لیلی فرنانڈزکو شکست دی۔