Home / پی ایس ایل کےحوالےسےنئی امید

پی ایس ایل کےحوالےسےنئی امید

Pakistan Super League

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سُپرلیگ (پی ایس ایل) سکس کےبقیہ میچزمتحدہ عرب امارات میں کرانےکی امیدپیداہوچلی ہےاورپاکستان کرکٹ بورڈکےاعلیٰ حکام اس مقصدکیلئےپچھلےکچھ دنوں سےدبئی میں یواےای کرکٹ بورڈسےمعاملات طےکرنےکیلئےموجودہیں۔

اس حوالےسےقومی میڈیاکےذریعےسامنےآنےوالی خبرکےمطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچزکوابوظہبی میں ری شیڈول کرانےکیلئےتیاریاں جاری ہیں۔ پی سی بی ذرائع کےمطابق یواےای کرکٹ بورڈکی جانب سےعیدکی چھٹیوں کےبعدجواب ملےگا۔

ذرائع کےمطابق کورونایادیگروجوہات کےباعث اگریو اے ای میں ایونٹ کرانےکی اجازت نہ ملی تو کراچی کو بطور بیک اپ آپشن استعمال کیاجاسکتاہے۔ یادرہےکہ اس سےپہلےپی سی بی پی ایس ایل کےبقیہ میچزکراچی میں ہی کرانےکامنصوبہ رکھتاتھالیکن بعدملک میں کوروناکےپھیلاءوکےباعث اس منصوبےکوتبدیل کرناپڑا۔

یہ بھی چیک کریں

Champions Trophy 2025 fusion hybrid model

چیمپئنزٹرافی : پاکستان کی تمام شرائط منظور

چیمپئنز ٹرافی 2025: ہائبرڈ ماڈل پر اصولی معاہدہ، پاکستان کی تجاویز منظور ویب ڈیسک ۔۔ …