یہ وہ الفاظ ہیں جوایجنٹوں کےذریعےاپنےبچوں کوبیرون ملک بھیجنےوالی ہرماں سنناچاہتی ہے ، بہت سی مائیں ان الفاظ کوترستےترستےقبرمیں اترجاتی ہیں لیکن ایسی کوئی کال نہیں آتی،کیونکہ کال کرنےوالاتوکب کاسمندرمیں ڈوب چکا ۔ میں اورآپ لاکھ چاہیں توبھی اس بےبس اوردکھیاری ماں کےکرب کااندازہ نہیں لگاسکتے،جس نےدل پرپتھرکر اپنےلخت جگرکوایجنٹ کےحوالےکیا ۔ دوستو!اچھےمستقبل کاخواب اوراس کےحصول کی کوشش کوئی جرم نہیں ۔۔لیکن اچھےخواب کیلئےبرےراستےکاانتخاب یقیناًجرم ہے ۔ اس جرم کی سزاکبھی لاکھوں روپےکےضیاع اورذلت وخواری کی صورت ملتی ہے،توکبھی کبھاراس کی قیمت جان دیکرچکاناپڑتی ہے ۔۔ غیرقانونی طریقےسےیورپ اورامریکہ جانےکی خواہش بھی ایساہی جرم ہےکہ جسےکرنےوالااپنےبھیانک انجام سےقطعی لاعلم ہوتاہے …
مزید پڑھیں »بلاگ
پاکستانی سکلڈورکرزکیلئےیواےای میں کام کےمواقع
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پاکستانی ہنر مند افراد کے لیےمواقع سےبھرپورایک بہترین منزل ثابت ہو رہی ہے۔ یو اے ای کی ترقی پذیر معیشت، عالمی معیار کے انفراسٹرکچر، اور ملازمت کے وسیع مواقع نے اسے پاکستانی ورک فورس کے لیےانتہائی پرکشش مقام بنا دیا ہے۔ پاکستانی ورک فورس کی اہمیت پاکستانی ہنر مند ورکرزطویل عرصےسے یو اے ای کی معیشت میں ایک کلیدی کردار ادا کررہےہیں۔ تعمیرات، صحت، آئی ٹی، تعلیم، اور ہوٹلنگ جیسے مختلف شعبوں میں پاکستانی مزدور اور پیشہ ور افراد اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ پاکستانی کارکنوں کی محنت، دیانتداری، اور مہارت کی وجہ …
مزید پڑھیں »پنجاب حکومت کاپرانی گاڑیوں پرپابندی کافیصلہ
ویب ڈیسک ۔۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں 15 سال پرانی گاڑیوں کو مرحلہ وار سڑکوں سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ 80 فیصد ماحولیاتی مسائل ان پرانی گاڑیوں کے دھویں کی وجہ سے پیدا ہو رہے ہیں۔ یہ اقدام پاکستان کو ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے۔ اہم نکات-گاڑیوں کے اخراجاتپرانی گاڑیاں پنجاب کے 80 فیصد ماحولیاتی مسائل کا سبب بنتی ہیں، کیونکہ ان کے دھویں سے ماحول پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تحقیقی منصوبےوزارت موسمیاتی …
مزید پڑھیں »پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیاکامستقبل
پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا تیزی سے مواصلات کے منظرنامے کو بدل رہا ہے، جہاں ٹیکنالوجی کی ترقی اور انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی رسائی کے باعث بے مثال ترقی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ 2024 تک، 13کروڑ سے زیادہ پاکستانی انٹرنیٹ سے منسلک ہو چکے ہیں، جو ڈیجیٹل جدت اور مواد کی تخلیق کے لیےزبردست کام کررہےہیں۔ فیس بک، انسٹاگرام، اور ٹک ٹاک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے عروج نے افراد اور کاروباری اداروں کو مواد کو فوری طور پر شیئر کرنے کا موقع دیا ہے، جبکہ یوٹیوب جیسے پلیٹ فارمز ابھرتے ہوئے تخلیق کاروں کا مرکز بن چکے ہیں۔ …
مزید پڑھیں »ٹرمپ نےکونساٹرمپ کارڈکھیلا؟
تمام ترسیاسی تجزیوں، پیشگوئیوں اورسرویزکوغلط ثابت کرتےہوئےڈونلڈٹرمپ ایک بارپھرامریکہ کےصدرمنتخب ہوگئے۔ حیران کن بات ہےکہ دونوں مرتبہ ان کامقابلہ کرنےوالی ایک خاتون تھی ۔ 2016میں انہوں نےہیلری کلنٹن کوشکست دی اوراب سیاہ فام کملاہیرس کوان سےہارناپڑا۔ دونوں بارکم ازکم دنیاوالوں کوامریکہ میں تاریخ رقم ہونےکی امیدتھی لیکن ایسانہ ہوسکا۔ امریکہ میں آج تک کوئی خاتون صدرمنتخب نہیں ہوسکی ۔ چارعددکرمنل مقدمات ، دومواخذوں اورایک ناکام بغاوت کےبعدیہ کہناغلط نہ ہوگاکہ ٹرمپ نےوہ کردکھایاہےجس کی بہت کم امیدکی جارہی تھی اورامریکی سرویزبھی کملاہیرس کی برتری دکھارہےتھے۔ تاہم 6جنوری 2021 کوکیپیٹل ہل میں بغاوت اور2020 میں بائیڈن سےشکست کےبعددنیاکی نظروں میں سیاسی …
مزید پڑھیں »مصنوعی ذہانت آخرکیابلاہے؟
ان دنوں مصنوعی ذہانت کےبہت چرچےہیں۔ یہ ہےکیا؟ مصنوعی ذہانت کےبارےمیں درست اندازہ لگاناہےتویوں سمجھ لیں کہ یہ ایک ایساسافٹ وئیرہےجوانسانی سوچ کی طرح کام کرتاہے۔ یہ نہ توانسانی سوچ جیساہے،نہ اس سےبہترہےنہ بدتر۔ لیکن انسانی سوچ کی کوئی رف کاپی بھی ہوتویقیناًوہ بھی فائدہ ہی دےگی۔ ایک بات کایقین رکھیں کہ یہ حقیقی ذہانت ہرگزنہیں۔ اےآئی کو مشین لرننگ بھی کہا جاتا ہےلیکن کیا مشین واقعی سیکھ سکتی ہےاور کیا واقعی ذہانت کی تعریف کی جا سکتی ہے؟ یادرکھیں کہ اےآئی کا شعبہ جتناسوالات کے بارے میں ہےاتنا ہی یہ جوابات کے بارے میں بھی ہےاوراس بارےمیں کہ ہم …
مزید پڑھیں »پوڈکاسٹ کیاہے،کیسےکیاجاتاہے؟
ان دنوں پوڈکاسٹ کارحجان بڑھنےلگاہےاوربہت سےلوگ اس میدان میں اچھاکام کررہےہیں۔ پوڈکاسٹ بظاہرتوایک انٹرویوجیساہی لگتاہےلیکن تھیوری اورپریکٹیکل کےحساب سےیہ ایک روایتی انٹرویوسےمختلف ہوتاہے۔ پوڈکاسٹ کیاہے،یہ لفظ کہاں سےنکلاہے؟ آپ نےلفظ براڈکاسٹ توسن ہی رکھاہوگا۔ براڈکاسٹ کامطلب ہوتاہےکسی چیزکوپھیلادینا۔ مثال کےطورپرجیسےایک کسان بیجوں کوپورےکھیت میں پھیلادیتاہے۔ ٹیلی وژن اورریڈیوکادورآیاتواس کےسگنلزکوآن ائیرکرکےدنیابھرمیں پھیلادینےسےلفظ براڈکاسٹ کی لوگوں کوزیادہ آسانی سےسمجھ آئی ۔ دنیاکی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کےسٹیوجابزنےمیوزک سننےکیلئےواک مین جیسی ایک ڈیوائس بنائی جس کانام اس نےرکھاتھا”آئی پوڈ”۔ کچھ عرصےبعدامریکااوردنیابھرمیں لوگوں نےڈیمانڈکی کہ آئی پوڈمیں صرف گانےہی کیوں ہوتےہیں،اس میں علمی مباحثے،تقریریں اوردوسری باتیں کیوں نہیں ہوتیں؟ اس طرح آئی پوڈکےاندرسننےکیلئےجوبھی چیزڈالی …
مزید پڑھیں »میاں بیوی : اس رشتےکوکیسےمضبوط رکھاجائے؟
میاں بیوی کارشتہ بہت مضبوط ہونےکےساتھ ساتھ بہت کمزوربھی ہوتاہے۔ قائم رہےتوسالوں قائم رہتاہےاورٹوٹنےپرآئےتوچندلمحوں میں ٹوٹ جاتاہے۔ اسی حوالےسےایک واقعہ آپ سےشیئرکرناچاہتاہوں ۔ ایک امیرزادی کی کسی وجہ سےاپنےسےکمترحیثیت کےنوجوان سےشادی ہوگئی۔ کچھ عرصےبعدجب دونوں کےسرسےعشق کابھوت اترگیاتوذراذراسی بات پرلڑائی جھگڑےشروع ہوگئے۔ سردیوں کی ایک رات دونوں لحاف اوڑھےسورہےتھے۔ اسی دوران شوہرکوکھانسی آناشروع ہوگئی اوروہ زورزورسےکھانسنےلگا۔ بیوی کی آنکھ کھل گئی اوراس نےشوہرکاحال احوال پوچھنےکی بجائےچیخناچلاناشروع کردیا۔ تمہیں تمیزنہیں،کم ازکم منہ پرہاتھ ہی رکھ لو۔۔ یاکھانسناہی ہےتومنہ لحاف سےباہرنکال کرکھانسو،تم کیااپنےگندےجراثیم میرےمنہ پرپھینکتےجارہےہو ، وغیرہ وغیرہ ۔۔ شوہربیوی کی چیخ وپکارکےآگےکچھ نہ بولا،اس نےچپ کرکےاپناتکیہ اٹھایااوردوسرےکمرےمیں جاکرسوگیا،لیکن تب تک اس …
مزید پڑھیں »پیپلزپارٹی کےچندخاص کارنامے
انگریزی زبان کی کہاوت ہے ۔۔Give the devil his due ..مطلب اگرکوئی اچھاکام کرےتواسےاس کاکریڈٹ ملناچاہیے ۔۔ہمارےہاں عام طورسیاستدانوں کوکرپٹ سمجھاجاتاہے، اس لئےان کےحوالےسےہونےوالی ہربری بات پرہم فوراً یقین کرلیتے ہیں ۔۔ حالانکہ ہم تک پوراسچ کبھی بھی نہیں پہنچتا ۔۔ پیپلزپارٹی کےبارےمیں بہت سےلوگوں کاکہناہےکہ یہ جماعت اقتدارمیں ترقیاتی کام کم اورکرپشن زیادہ کرتی ہے ۔ اس بات میں کتنی سچائی ہےاورکتنی نہیں ۔۔ اس میں جائےبغیرمیں آپ کوپیپلزپارٹی کےبارےمیں کچھ حیران کن باتیں بتاناچاہتاہوں ۔۔ نمبرایک : پیپلزپارٹی کےبانی چیئرمین ذوالفقارعلی بھٹونےاس ملک کےریڑھی بان اورگدھاگاڑی والےکویہ احساس دیاکہ تم بھی اس ملک کےاتنےہی مالک ہو،جتناکہ ایک گاڑی …
مزید پڑھیں »ٹک ٹاک امریکی نوجوانوں میں کیوں مقبول؟
ویب ڈیسک ۔۔۔ امریکی حکومت کی جانب سےمتعددبارپابندیوں کاسامناکرنےوالی چین کی ویڈیوشیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک امریکی نوجوان نسل میں تیزی سےمقبول ہورہی ہےاورایک سروےکےمطابق ہرتیسراامریکی نوجوان کرنٹ افیئرزکی زیادہ ترخبروں کیلئےٹک ٹاک پرانحصارکررہاہے۔ پیوریسرچ کی تازہ ریسرچ کے مطابق 2020 کے بعدامریکا میں ٹک ٹاک کی مقبولیت میں حیران کن حدتک اضافہ ہوااور اس کی مقبولیت 3فیصد سے یکدم 14 فیصد تک جا پہنچی۔ امریکامیں ٹک ٹاک کی مقبولیت میں اتنابڑاجمپ اس لئےبھی حیران کن ہےکیونکہ چین سےرقابت کےباعث امریکی حکومت متعدد بارقومی سلامتی کیلئےخطرہ قراردیتےہوئے ٹک ٹاک پرجزوی پابندی لگاچکی ہےاور وہاں سرکاری ڈیوائسز پر اس کے استعمال …
مزید پڑھیں »